’غالب‘ سے متعلق نصیر الدین شاہ نے دلچسپ قصہ سُنا دیا
مقبول ٹی وی سیریز 1988 میں دود درشن پر ریلیز ہوئی تھی

غالب فلم دیکھی ہے آپ نے؟ یہ ڈائیلاگ آپ نے کہیں نہ کہیں ضرور سنا ہوگا، ’غالب‘ بالی وڈ کی ایک مشہور ٹی وی سیریز ہے جو معروف اردو شاعر مرزا غالب کی بائیو پک ہے، سینئر بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے اس میں مرزا غالب کا کردار نبھایا تھا۔
’غالب‘ سے متعلق نصیر الدین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں طالبعلم تھے، تب انہوں نے گلزار کو ایک خط لکھا، اس وقت یہ خبر آئی تھی کہ گلزار ایک فلم میں مرزا غالب کی زندگی پر کام کر رہے ہیں اور سنجیو کمار کو مرکزی کردار میں لینے کا سوچ رہے ہیں۔
نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ گلزار صاحب نے اعلان کیا کہ وہ مرزا غالب پر ایک فلم بنا رہے ہیں اور اس میں سنجیو کمار کو کاسٹ کر رہے ہیں، وہ ایک شاندار اداکار تھے مگر میرے خیال میں وہ کامیاب ہونے کے بعد کچھ سُست ہو گئے تھے، جب میں نے یہ خبر پڑھی تو مجھے سخت غصہ آیا، میں نے گلزار بھائی کو ایک خط لکھا اور اپنی ایک تصویر بھیجی، جس کی قیمت پانچ روپے تھی اور اس وقت وہ میرے لیے بہت بڑی رقم تھی۔
نصیرالدین شاہ نے گلزار کو لکھا کہ ’سنجیو کمار اس کردار کے لیے غلط انتخاب ہوں گے، کیونکہ وہ اردو نہیں بول سکتے‘۔
انہوں نے کہا میں نے گلزار بھائی کو لکھا کہ میں وہ اداکار ہوں جس کی آپ کو تلاش ہے، سنجیو کمار کو مت لیجیے، وہ اردو نہیں بول سکتے مگر ہوا یوں کہ گلزار بھائی کو میرا خط کبھی نہیں ملا اور پھر سنجیو کمار بیمار ہو گئے جس کے باعث فلم بند ہو گئی۔
تاہم کئی سال بعد 1980 کی دہائی کے آخر میں نصیرالدین شاہ نے مرزا غالب کا کردار نبھایا وہ بھی گلزار کی ہی ہدایتکاری میں۔
نصیر الدین شاہ نے مزید بتایا کہ بہت سال بعد گلزار صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں غالب کا کردار ادا کرنا چاہوں گا؟ مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ یہ ہو رہا ہے، میں ان سے ملنے گیا اور انہیں اپنا وہ پرانا خط والا واقعہ سنایا۔
یہ شو ’مرزا غالب‘ تھا، جسے گلزار نے تحریر و ہدایتکاری کی اور دوردرشن پر نشر کیا گیا، اس میں تنوی عظمی اور نینا گپتا نے بھی اداکاری کی، اس شو میں غالب کی شاعری کو جگجیت سنگھ اور چترا سنگھ کی گائی ہوئی غزلوں کے ذریعے پیش کیا گیا، جو آج بھی کلاسک مانی جاتی ہیں۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں