فیشن

صنم سعید کا امریش پوری اور مائیکل جیکسن سے موازنہ

اداکارہ کا منفرد فیشن انہیں کہاں سے کہاں لے آیا

Web Desk

صنم سعید کا امریش پوری اور مائیکل جیکسن سے موازنہ

اداکارہ کا منفرد فیشن انہیں کہاں سے کہاں لے آیا

اداکارہ کا منفرد فیشن انہیں کہاں سے کہاں لے آیا
اداکارہ کا منفرد فیشن انہیں کہاں سے کہاں لے آیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ماڈل ، اداکارہ و گلوکارہ صنم سعید نے منفرد فوٹو شوٹ سے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

صنم سعید کا شوبز کرئیر:

بلاشبہ صنم سعید کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ انڈسٹری کی جانی مانی فنکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں ، ویسے تو وہ لندن میں پیدا ہوئیں لیکن بعد میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان کا رخ کرلیا۔

 ان کا تعلق ایک تعلیمی اور آرٹسٹک بیک گراؤنڈ سے ہے جس نے ان کی شخصیت اور فن میں بڑا کردار ادا کیا۔ پاکستان واپس آ کر انہوں نے اپنی تعلیم کراچی سے مکمل کی اور اس دوران ان کی دلچسپی شوبز کی طرف بڑھتی گئی۔

بس پھر کیا تھا صنم کے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کی دیر تھی کہ انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے وہ مقام حاصل کرلیا جس کیلئے کوئی بھی شخص سالوں محنت کرتا ہے۔

صنم سعید کے کامیاب پراجیکٹس میں صف اول ’زندگی گلزار ہے‘ کا نام ہے جس میں اداکار فواد خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئی تھیں اور اپنی بہترین اداکاری سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی سب کو اپنا گرویدہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

اس کے بعد اداکارہ کو یکے بعد دیگرے مختلف پراجیکٹس کا حصہ بنتے دیکھا گیا جس نے انکی ترقی کی راہیں ہموار کیں اور یہی صلاحتیں انہیں بین الاقوامی پراجیکٹ تک لے گئی جو بدقسمتی سے متنازع کہانی کے سبب تنقید کی زد میں رہا۔

جی ہاں یہاں بات ہورہی ہے سال 2024 میں نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’برزخ’ کی  جس میں صنم سعید ، فواد خان سمیت دیگر فنکار شامل تھے ، لیکن ڈرامے کے آغاز میں ہی ہم جنس پرستی ، زنا اور فحاشی جیسے مناظر دکھائے جانے پر شائقین آگ بگولہ نظر آئے اور اس پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔

اداکارہ کا منفرد فیشن اسٹائل:

بہر حال اداکاری کے علاوہ صنم سعید کے فیشن کی بات کریں تو وہ بھی کسی سے کم نہیں، اور اسی فیشن کے سبب صنم سعید ایک بار پھر سب کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگئیں۔

فیشن کی دنیا میں جہاں نت نئے تجربات ہو رہے ہیں وہیں ماڈلز کو ان انداز میں منفرد اور اچھوتے فیشن فوٹو شوٹس کروانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور یہی تنقید صنم کے حصے میں بھی آگئی۔

حال ہیں میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں  منفرد ہیئر اسٹائل اور لباس کی بنا پر خاصا ٹرول کیا جارہا ہے۔

مذکورہ شوٹ کیلئے اداکارہ نے ’جیون بائے حسین ریہر’ کا منفرد تھری پیس سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جس کیساتھ گلے میں مالا، آنکھوں پر چشمہ اور ہائی پمپی ہیل کیساتھ اداکارہ کا منفرد ہیئر اسٹائل سب کی توجہ کا مرکز بنا۔

تاہم جیسے ہی یہ منفرد شوٹ سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے گزرا وہیں لوگوں نے اپنی رائے دینے میں زرا دیر نہ کی کیونکہ صنم سعید کا نیا فیشن فوٹو شوٹ صارفین کو کچھ خاص نہیں بھایا ہے۔

کسی نے انہیں بھارتی فلم ’کوئل‘ کے اداکار امریش پوری سے مشابہ قرار دیا توکوئی یہ کہتا نظر آیا کہ صنم ہوبہو امریکی آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن لگ رہی ہیں۔

 صنم سعید کی شادی کا مختصر احوال:

بات کریں اداکارہ کی ازدواجی زندگی کی تو صنم سعید نے 2 جنوری 2015 کو اپنے بچپن کے دوست فرحان حسان سے شادی کی اور دبئی منتقل ہوگئیں۔

لیکن 2018  میں صنم سعید نے یہ انکشاف کیا کہ وہ فرحان سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں اور 2021 میں صنم سعید نے ساتھی اداکار محب مرزا سے دوسری شادی کرلی لیکن اس شادی کو خفیہ رکھا۔

محب اور صنم کے تعلقات کی خبر مارچ 2023 میں سامنے آئی ۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ ڈرامے ’دیدن‘ کی شوٹنگ کے دوران صنم سے تعلقات کا آغاز ہوا جبکہ 2019 میں محب مرزا نے اپنی پہلی اہلیہ و اداکارہ آمنہ شیخ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

 اداکار محب مرزا نے پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ سے 2005 میں شادی کی لیکن کچھ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان دونوں علیحدہ ہوگئے جبکہ آمنہ شیخ اور محب مرزا کی ایک بیٹی ’میسہ‘ بھی ہے۔

بعدازاں آمنہ شیخ سے راہیں جدا کرنے کے بعد محب مرزا نے پاکستانی اداکارہ صنم سعید کو اپنا لائف پارٹنر چن لیا اور انکے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اب افواہیں ہیں کہ صنم سعید حاملہ ہیں اور جلد پہلے بچے کا استقبال کرنے جارہی ہیں۔

تازہ ترین