وائرل اسٹوریز

علیزے شاہ کی میوزک ویڈیو کے بعد تمام انسٹاگرام پوسٹس حذف

معاملہ کیا؟؟

Web Desk

علیزے شاہ کی میوزک ویڈیو کے بعد تمام انسٹاگرام پوسٹس حذف

معاملہ کیا؟؟

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے اپنے بولڈ لُکس سے صارفین کی نفرتیں مول لینے کے بعد تمام انسٹاگرام پوسٹس حذف کردیں۔

لاکھوں دلوں میں بسنے والی علیزے شاہ نے محبت سے نفرت تک کا سفر بہت جلدی طے کیا ہے، قبل ازیں لوگ ڈراموں میں انکی اداکاری کے تو گرویدہ تھے ہی لیکن معصومیت ، بڑی بڑی آنکھیں، اور خوبصورتی پر بھی مرتے تھے۔

علیزے شاہ میں بدلاؤ:

لیکن پھر کورین روح نے علیزے کے اندر ایسا ڈیرہ جمایا کہ انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف خود کو حیران کن حد تک تبدیل کرلیا بلکہ اپنی معصومیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں۔

گزشتہ کئی عرصے سے علیزے شاہ صرف ایک فحاش اداکارہ کے طور پرشمار ہونے لگی ہیں جو ہر گزرتے دن اپنے بولڈ لُک سے صارفین کو غم و غصے میں مبتلا کیے رکھتی ہیں۔

ڈراما سیریل ’عشق تماشا’ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی علیزے شاہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کبھی نازیبا ملبوسات پہنی نظر آتیں تو کبھی انکے  ذومعنی پیغامات صارفین کو پریشان کیے رکھتے تھے۔

ہر بار کی طرح اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا جو صارفین کو دنگ کردینے کیلئے کافی تھا۔کیونکہ وہی انسٹاگرام اکاؤنٹ جس پر اداکارہ فحاشی پھیلا رہی تھیں وہ اب مکمل طور پر خالی نظر آرہا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹس غائب، معاملہ کیا؟

4 عشاریہ 3 ملین فالوورز رکھنے والی علیزے شاہ کے اکاؤنٹ پر صرف ایک پوسٹ موجود ہے جو انکی حالیہ میوزک ویڈیو ’لیکن ’کی تشہیر کررہی ہے۔

دومنٹ 55 سیکنڈ کی یہ میوزک ویڈیو گلوکار علی رضا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ہے جسے محض اب تک 33 ہزار ویوز ملے۔

اس میوزک ویڈیو میں گلوکار علی رضا اور شجر حسین کیساتھ علیزے شاہ کا دلچسپ کومبو شامل ہے جو ادھوری محبت کو خوبصورتی سے بیان کررہا ہے۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا مین فیڈ ایک ویران میدان لگ رہا ہے، لیکن وہ اپنی اسٹوریز میں اب بھی متحرک ہیں اور اپنے حالیہ پروجیکٹس کے حوالے سے اپڈیٹس شیئر کر رہی ہیں۔

میں کہیں نہیں جارہی۔۔۔:

حال ہی میں انہوں نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنے میوزک ویڈیو کے پریمیئر کی خوشی منائی، گویا یہ ثابت کر رہی ہوں کہ ان کا انسٹاگرام پروفائل چاہے خالی ہو، لیکن ان کا کریئر بھرپور انداز میں جاری ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ دنیا کو بتا رہی ہوں، ’دیکھو، میں اب بھی یہاں ہوں اور کہیں نہیں جا رہی!’

علیزے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ،’ان لوگوں کے لیے جو میرے بارے میں بات کرتے ہیں، چاہے اچھی ہو یا بری،ایک ایسی دنیا میں جہاں ہر طرف توجہ ہٹانے والی چیزیں ہیں، تمہارے الفاظ مجھے میری موجودگی کا احساس دلاتے ہیں اور میں نے یہ سیکھا ہے کہ چاہے میں خاموش رہوں یا بولوں،لوگوں کی رائے ہمیشہ رہے گی – اور یہ ٹھیک ہے‘۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ مزید لکھتی ہیں کہ،’میں یہاں سب کو خوش کرنے نہیں، بلکہ جینے، سیکھنے اور بڑھنے کے لیے آئی ہوں، جیسے کہ کوئی بھی اور عام انسان ہوتا ہے ، ہاں غلطیاں میں نے کی ہیں۔

ترقی کیلئے میں کام کر رہی ہوں اسی لیے تمہاری کوئی بھی رائے مجھے کبھی بھی بیان نہیں کر سکتی تو جو لوگ مجھے سپورٹ کرتے ہیں، میں انہیں دیکھتی ہوں۔اور جو نہیں کرتے،میں انہیں  سنتی ہوں لیکن آخر میں،میں ہمیشہ خود کی ہی رہوں گی’۔

علیزے شاہ کے ان الفاظ کو پڑھنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اداکارہ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ نفرت انگیز تبصروں کا بہترین جواب یہی ہے کہ وہ ان کو نظرانداز کریں اور بے خوف ہو کر اپنی زندگی جئیں!’۔

تازہ ترین