ماہرہ خان کا 'فنکی سفید کُرتا' لُک بھی توجہ کا مرکز
ماہرہ خان نے ریلوے اسٹیشن پر رونق لگادی

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پسندیدہ دیسی لباس سفید کرتے میں ریلوے اسٹیشن پر حسن کے جلوے بکھیر دیے۔
ماہرہ خان کی شہرت سے کون واقف نہیں، اداکارہ نے ڈراما ہم سفر میں فواد خان کے ساتھ کام کیا جو ان کی کریئر کا سب سے اہم ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا کیونکہ یہ ڈرامہ ماہرہ خان کو 'خرد' کے نام سے مشہور کرا گیا جو ہر دل میں بسنے والا کردار تھا۔
ماہرہ خان کے دیگر مشہور ڈراموں میں 'صدقے تمہارے' ، 'بن روئے' ، 'ہم کہاں کے سچے تھے' ، 'شہر ذات' اور دیگر شامل ہیں۔
ماہرہ خان نے پاکستانی شوبز کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا اور وہ بھی کسی معمولی اداکار نہیں بلکہ بالی وڈ کے 'کنگ اف رومانس' شاہ رخ خان کے ساتھ۔
ماہرہ خان اپنی اداکاری کے علاوہ اپنے اعلیٰ فیشن سینس کے سبب بھی سب کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

اداکارہ کیا دیسی بلکہ مغربی طرز کے ملبوسات کو بھی بخوبی پہن کر سب کی توجہ کا مرکز بنتی رہتی ہیں۔
یہ بات بھی کسی سے نہیں چھپی کہ ماہرہ خان کو تمام رنگوں میں سب سے زیادہ پسند سفید ہے اور ملبوسات میں 'کرتا' اس ہی لیے اداکارہ اپنا پسندیدہ لباس سفید کُرتے کو قرار دیتی ہیں۔

ماہرہ خان کے فیشن برانڈ ایم بئے ماہرہ میں بھی سفید کرتے کو بہت اہمیت حاصل ہے اور اداکارہ نے اپنے ہی برینڈ کے سفید کرتے کو پہن کر ریلوے اسٹیشن پر خوب رونق لگائی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے فیشن سینس کی مثال آپ قائم کرتے دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ اداکارہ ایک ایسے لُک میں نظر آئیں جو عموماً ماڈلز پر اتنا سوٹ نہیں کرتا لیکن ماہرہ خان نے اس لک میں بھی خوبصورتی اِدھر سے اُدھر نہ ہونے دی۔

ویڈیو میں ماہرہ خان سفید کرتے کو ویسٹرن لک میں سٹائل دیتی دیکھیں جو انکی پرسنیلیٹی پر معیوب نہیں لگا بلکہ اداکارہ اس لک میں بھی فینز کے دل میں گھر کر گئیں۔
اداکارہ نے آنکھوں پر مختلف اسٹائل کے گلاسز اور گوگلز لگائے ، ہاتھوں میں سلور کڑے اور انگوٹھیاں، گلے میں مختلف قسم کے فنکی ہار، پیروں میں کہیں سینڈل تو کہیں جوگرز اور زلفوں کو چوٹی میں باندھا جس پر مختلف رنگوں سے سجا پراندہ باندھا۔
ویڈیو میں ماہرہ خان کہیں سر پر سوٹ کیس خُلی کی طرح اٹھائے نظر آئیں تو کہیں ٹرین کے دروازے پر کھڑی پوسز دیتی دکھیں۔
علاوہ ازیں ماہرہ خان ٹیکسی کی کھڑکی سے جھاگتی بھی نظر آئیں اور اسی کے ساتھ اپنے منفرد اسٹائل میں بس کا سفر بھی کرتی دکھیں۔

فینز کی جانب سے ہمیشہ کی طرح ماہرہ خان کا یہ منفرد اسٹائل بھی بے انتہا پسند کیا جا رہا ہے۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں