ماورا نے 'صنم تیری قسم' کی کامیابی کا کریڈٹ امیر گیلانی کو دیدیا
اداکارہ کے مطابق ان کی شوہر کی خوش قسمتی فلم کی کامیابی کا سبب بنی ہے۔

بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے 2016 میں رومانوی ڈرامے 'صنم تیری قسم' سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔
ابتدائی ریلیز کے بعد یہ فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے پر اس نے قابلِ قدر ہیرے کے طور پر مقبولیت حاصل کی۔
اب جب 9 سال کے عرصے کے بعد فلم سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہوئی ہے تو اس نے کئی ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں، فلم نے صرف دو دنوں میں اپنے اصل کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فلم کی مرکزی ہیروئن ماورا نے یوٹیوبر فریدون شہریار کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلم کی دوبارہ ریلیز پر کامیابی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ماورا حسین 5 فروری 2025 کو اپنی زندگی کی محبت پاکستانی اداکار امیر گیلانی سے ایک خوبصورت تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
حسنِ اتفاق یہ ہے کہ اداکارہ کی بالی وڈ کی پہلی فلم، صنم تیری قسم نکاح کے 2 روز بعد یعنی 7 فروری 2025 کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔
فلم آخر کار اپنی قدروقیمت حاصل کررہی ہے اور باکس آفس پر جنید خان-خوشی کپور کی 'لویاپا' اور ہمیش ریشمیا کی 'بداس روی کمار' جیسی نئی ریلیز ہونے والی فلموں سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔
جہاں ہرش وردھن نے پہلے ہی فلم کو ملنے والی بے پناہ محبت کے لیے شائقین کا شکریہ ادا کیا تھا، اب ماورا نے بھی اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
شوبز سے وابستہ صحافی فریدون شہریار سے بات چیت کے دوران انہوں نے فلم کی کامیابی کا سہرا اپنے شوہر کے سر سجادیا اور کہا کہ گزشتہ 9 برسوں میں یہ واحد چیز تھی جو بدلی تھی۔
ماورا کا کہنا تھا کہ 'سچ کہوں تو اگر فلم نے یہ نمبر حاصل کرنے کے لیے9 سال کا انتظار کیا ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ یہ یقینی طور پر میرے شوہر کے ساتھ آنے والی خوش قسمتی کیونکہ فلم کی پہلی ریلیز سے اب تک صرف ایک چیز جو بدلی ہے وہ ہے (ماورا کی شادی)'۔
ماورا کا مزید کہنا تھا کہ 'فلم ہمیشہ سے تھی اور سب کچھ ایسے موجود تھا لیکن میں واقعی میں محسوس کر رہی ہوں کہ یہ شادی کی لَک ہے کیونکہ فلم کی دوبارہ ریلیز کی تاریخیں بھی میری شادی والی ہی ہیں'۔
اسی گفتگو میں ماورا حسین نے انکشاف کیا کس طرح 'صنم تیری قسم' کی ری ریلیز کے بعد سے انہیں ہندوستان سے بے پناہ محبت ملی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'یقیناً یہ سب میرے لیے بھی ناقابل یقین ہے، جو محبت ہمیں مل رہی ہے۔ میں کچھ چیزیں دیکھ سکتی ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ میں بہت کچھ مِس کررہی ہوں لیکن جو کچھ میں دیکھ سکتی ہوں وہ بہت زبردست ہے، میں اس کے لیے صرف شکر گزار ہی ہوسکتی ہوں۔'
ماورا حسین نے حال ہی میں لاہور میں امیر گیلانی سے شادی کی۔ ماورا اور امیر کے افیئر کی افواہیں کئی عرصے سے زیر گردش تھیں لیکن جب 5 فروری 2025 کو دونوں کے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو مداح خوشی سے پھولے نہ سمائے۔
سب سے پہلے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد اداکارہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیندی، ولیمہ، مہندی، ڈھولکی اور اب مایوں کی تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں