انفوٹینمنٹ

ماورا حسین کی رسمِ مایوں پر ابٹن لگی تصاویر وائرل

ماورا حسین کی اٹھلاتے ہوئے پیا گھر جانے کی تیاریاں

Web Desk

ماورا حسین کی رسمِ مایوں پر ابٹن لگی تصاویر وائرل

ماورا حسین کی اٹھلاتے ہوئے پیا گھر جانے کی تیاریاں

ماورا حسین کی رسمِ مایوں پر ابٹن لگی تصاویر وائرل
ماورا حسین کی رسمِ مایوں پر ابٹن لگی تصاویر وائرل

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی شادی کی تقریبات کی ریورس پوسٹنگ میں اب رسمِ مایوں کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

'جفا' ، 'نوروز' ، 'آنگن' جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماورا حسین کی پہلے پہچان یہی تھی کہ وہ عروہ حسین کی بہن ہیں کیونکہ دونوں بہنوں نے شوبز میں قدم ضرور آگے پیچھے رکھا لیکن ماورا حسین پہلے مشہور ہوگئیں لیکن پھر ماورا نے اپنی اداکاری سے اپنا الگ مقام بنایا۔

ماورا حسین کو شوبز انڈسٹری میں اپنی دبلی پتلی جسامت کے سبب بھی کافی تنقید کا سامنا رہا لیکن انہوں نے تمام منفی تبصروں کو نظر انداز کر کے صرف اپنے کریئر پر توجہ مرکوز رکھی۔

ماورا حسین بالی وڈ فلم 'صنم تیری قسم' میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں جس کو ریلیز کے 9 سال بعد بھارتی سینما میں ری ریلیز کرنے پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے اور بھارت میں ماورا حسین نیشنل کرش بھی قرار دی جارہی ہیں۔

اداکارہ نے فروری 2025 میں اپنی زندگی کے سب سے اہم چیپٹر کا آغاز کرتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کر لی۔

دونوں نے پہلے ڈراما 'ثبات' میں ایک ساتھ کیا جس کے بعد ڈراما 'نیم' میں بھی بطور جوڑی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کا اعلان ان کے نکاح کی تصاویر سے ہوا جو 5 فروری کو لاہور میں ماورا حسین کے گھر پر منعقد ہوا۔

نکاح کے بعد شیندی کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں مہندی ایونٹ اور رخصتی ایک ساتھ ہوئی اور پھر دعوت ولیمہ کا اہتمام امیر گیلانی نے اپنے خاندانی فارم ہاؤس 'گیلانی ہاؤس' میں کیا۔

اب گزشتہ چند روز سے ماورا حسین اپنے نکاح سے قبل ہونے والی تقریبات کی تصاویر شیئر کر رہی ہیں اور اس طرح وہ اپنے فینز کو اپنی ان خوشیوں کی جھلکیاں بھی دکھا رہی ہیں۔

اداکارہ اس سے قبل اپنی دو ڈھولکیوں اور بات پّکی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنا چکی ہیں اور اب 15 فروری کو انہوں نے اپنے مایوں کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

ماورا حسین اپنے مایوں پر بھی بے انتہا سادہ اور خوبصورت نظر آئیں جن کے چہرے اور ہاتھوں پر لگا ابٹن ان کی دلکشی میں مزید اضافہ کرتا دکھا۔

ماورا حسین اس موقع پر سلیو لیس زرد گول دامن کی چھوٹی قمیص کے ساتھ کلی دار غرارہ پہنا جو انکے لُک کو دیسی بنا گیا۔

اس موقع پر ماورا حسین نے غالباً میک اپ کو خود سے دور رکھا اور سادگی میں بھی قیامت ڈھاتی نظر آئیں۔

مایوں کی تقریب میں ماورا حسین کے رشتے دار اور دوستوں نے اپنی موجودگی سے رونق لگائی جبکہ یہ اب تک کی وہ واحد تقریب ہے جس میں امیر گیلانی نہیں تھے کیونکہ رسمِ مایوں میں دلہا اور سسرال مدعو نہیں ہوتے۔

فینز کی جانب سے ماورا حسین کا یہ لُک بھی بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن مبارکباد اور تعریفوں سے بھرتا دکھ رہا ہے۔