فیشن

ماورا حسین کی رسمِ مایوں کا جوڑا کس ڈیزائنر کا شاہکار؟

حسین جوڑے کی قیمت جانیے

ثنا مریم

ماورا حسین کی رسمِ مایوں کا جوڑا کس ڈیزائنر کا شاہکار؟

حسین جوڑے کی قیمت جانیے

ماورا حسین کے رسمِ مایوں کا جوڑا کس ڈیزائنر کا شاہکار؟
ماورا حسین کے رسمِ مایوں کا جوڑا کس ڈیزائنر کا شاہکار؟

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نکاح سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات میں سے ایک مایوں کی دلکش تصاویر بھی فینز کے ساتھ شیئر کردیں۔

ماورا حسین نے شوبز انڈسٹری میں اپنی انتھک محنت سے خاص پہچان ضرور بنائی لیکن  شوبز انڈسٹری میں اپنی دبلی پتلی جسامت کے سبب بھی کافی تنقید کا سامنا رہا مگر انہوں نے تمام منفی تبصروں کو نظر انداز کر کے صرف اپنے کریئر پر توجہ مرکوز رکھی۔

ماورا حسین بالی وڈ فلم 'صنم تیری قسم' میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں جس کو ریلیز کے 9 سال بعد فروری 2020 میں بھارتی سینما میں ری ریلیز کرنے پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے اور بھارت میں ماورا حسین نیشنل کرش بھی قرار دی جارہی ہیں۔

ماورا حسین کو بھارتی شائقینِ فلم اور شوبز ستاروں کی جانب سے انکی بہترین اداکاری کے سبب خوب سراہا جارہا ہے اور اس دوران جہاں فلم کے سیکوئل کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے وہیں ماورا حسین کو ہی اس سیکوئل میں کاسٹ کیے جانے کی بھی ڈیمانڈ زور و شور سے کی جارہی ہے۔

بالی وڈ میں مشہور ہونے کے ساتھ ہی اداکارہ نے فروری 2025 میں ہی اپنی زندگی کے سب سے اہم چیپٹر کا آغاز کرتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کر لی۔

ماورا حسین کی شادی کی تین تقریبات نکاح، شیندی اور ولیمے نے سوشل میڈیا پر خوب رونق لگائے رکھی۔

شادی کی تقریبات ولیمے پر ختم ہونے کے بعد اب ماورا حسین شادی سے قبل منعقدہ تقریبات کی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔

سب سے پہلے لاہور میں منعقدہ نکاح پھر شیندی کی تصاویر شیئر کی گئیں جس کے بعد دعوت ولیمہ کا اہتمام امیر گیلانی نے اسلام آباد میں اپنے خاندانی فارم ہاؤس 'گیلانی ہاؤس' میں کیا۔

ماورا حسین کی جانب سے دو ڈھولکی ایونٹس اور بات پکّی رسم کی تصاویر کے بعد اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی رسمِ مایوں کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جن میں مایوں کے حسین ترین لمحات قید ہیں۔

ماورا حسین اپنے مایوں پر بھی بے انتہا سادہ اور خوبصورت نظر آئیں جن کے چہرے اور ہاتھوں پر لگا ابٹن ان کی دلکشی میں مزید اضافہ کرتا دکھا۔

ماورا حسین اس موقع پر وہ لباس پہنی نظر آئیں جو نوابی پہنوا ہے، نوابوں کی بیگمات اس جوڑے میں اپنی مشرقی تہذیب کی عکاسی کرتی تھیں یعنی ماورا حسین نے مایوں پر غرارہ پہنا جو انکے حسن کو چار چاند لگا گیا۔

ماورا حسین نے مایوں کی مناسبت سے زرد رنگ کا انتخاب کیا اور جوڑے کو مکمل طور پر اسی رنگ میں ڈوبے رہنے دیا

اداکارہ گول نیک لائن اور سلیو لیس زرد گول دامن کی چھوٹی قمیص پہنی جس کے دامن کر سہرنی لیس دیکھی جاسکتی ہے۔ 

اس اسٹائلش قمیص کے ساتھ ماورا حسین نے میچنگ غرارہ پہنا جو اس لُک میں گیم چینجر کا کام کرگیا کیونکہ یہ کوئی عام غرارہ نہیں بلکہ کلی دار غرارہ تھا جس کی ہر ایک کلی پر سنہری دھنک لگائی جس نے کلی دار غرارے کو حسن سے نواز دیا۔

اداکارہ نے اپنے ہر ایونٹ کی طرح اس ایونٹ میں بھی دوپٹہ پہنا جو انکے سر کی بجائے گلے کی زینت بنا نظر آیا۔

ماورا حسین کا یہ حسین جوڑا پاکستانی لگژری کٹیور برانڈ ’میہا‘ کا شاہکار ہے جو ماورا حسین کی رسمِ مایوں کو وہ حسن بخش گیا جو اداکارہ کے دیگر ایونٹس میں بھی شامل تھا یعنی سادگی کے باوجود بے تحاشہ خوبصورتی۔

’میہا‘ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر اس جوڑے کی قیمت کیا خود یہ جوڑا بھی نہیں دیکھا جاسکتا ہے لیکن اس سے مشابہت رکھا ایک غرارہ اور گول دامن کی چھوٹی قمیص ضرور دیکھی جاسکتی ہے پر اسکا نہ صرف فیبرک بلکہ کام بھی کافی مختلف ہے جو اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ ماورا حسین نے مایوں کی تقریب کیلئے ’میہا‘ سے اپنی خواہش کے مطابق جوڑا تیار کروایا۔

'میہا‘ سے پوچھے جانے پر انہوں نے اس حسین جوڑے کی قیمت 75 ہزار روپے بتائی ہے جو ماورا کے اب تک کے تمام ایونٹس میں سب سے کم قیمت ہے۔

مایوں کے ایونٹ کی ایک اور خاصیت یہ کہ ماورا حسین نے غالباً میک اپ کو خود سے دور رکھا اور سادگی میں بھی قیامت ڈھاتی نظر آئیں۔

مایوں کی تقریب میں ماورا حسین کے رشتے دار اور دوستوں نے اپنی موجودگی سے رونق لگائی جبکہ یہ اب تک کی وہ واحد تقریب ہے جس میں امیر گیلانی نہیں تھے کیونکہ رسمِ مایوں میں دلہا اور سسرال مدعو نہیں ہوتے۔

فینز کی جانب سے ماورا حسین کا یہ لُک بھی بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن مبارکباد اور تعریفوں سے بھرتا دکھ رہا ہے۔

تازہ ترین