فیشن

سجل علی کا سفید جادوئی لباس دلکشی کی حدیں پار کر گیا

سجل علی نے پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر دیے

Web Desk

سجل علی کا سفید جادوئی لباس دلکشی کی حدیں پار کر گیا

سجل علی نے پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر دیے

سجل علی کا سفید جادوئی لباس دلکشی کی حدیں پار کر گیا
سجل علی کا سفید جادوئی لباس دلکشی کی حدیں پار کر گیا

پاکستانی اداکارہ سجل علی کی حسین وائٹ ڈریس میں شیئر کی گئیں تصاویر فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگئیں۔

سجل علی نے پاکستانی ٹیلی ویژن اسکرین کی زینت بننے والے ڈرامے ’محمودآباد کی ملکائیں‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر یکے بعد دیگر ہٹ پر ہٹ پراجیکٹس میں کام کرکے پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کم عمری میں قدم رکھنے والی سجل علی نے اپنے پہلے ڈرامے ‘محمود آباد کی ملکائیں‘ میں ہی ایسی شاندار اداکاری کی کہ کیا ہدایتکار و پروڈیوسرز بلکہ ناظرین کو بھی یقین تھا کہ اس کم عمر لڑکی کا مستقبل روشن ہے۔

سجل علی کے کامیاب ڈراموں میں یوں تو متعدد ڈرامے شامل ہیں لیکن ’یقین کا سفر‘ ، ’آنگن‘ ، ’او رنگریزہ' ، ’الف‘ اور ’گلِ رعنا‘ سرِفہرست ہیں۔

سجل علی جس کردار کو بھی قبول کرلیتی ہیں اس کو نبھانے کیلئے اس قدر گہرائی میں چلی جاتی ہیں کہ انکی شخصیت ہی بالکل تبدیل معلوم ہونے لگتی ہے۔

ڈراما ’یقین کا سفر‘ کی سنیجدہ ’ڈاکٹر زوبیا‘ ہوں یا ڈراما ’آنگن‘ کی ’چھمی‘ اور ’او رنگریزہ‘ کی ’سسی‘ کی شوق مزاجی سے بھرا کردار ہو، سجل علی کسی کردار کو نبھانے سے ذرا سا بھی نہیں چوکی۔

سجل علی اپنی بہترین اداکاری کے سبب پہچانی جاتی ہیں لیکن ان کی خوبصورتی، بولتی آنکھیں اور فیشن سینس بھی ان کو دیگر اداکاراؤں سے منفرد بناتا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اگر ان اداکاروں کی فہرست تیار کی جائے جن کے چہرے سے زیادہ ان کی آنکھیں بولتی ہیں تو سجل علی کا نام سرِ فہرست ہوگا۔

سجل علی کی آنکھیں خوبصورتی اور دلکشی سے سرشار ہیں ان میں کوئی بھی باسانی گم ہو سکتا ہے۔

سجل علی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ انکے اعلیٰ فیشن سینس کی بھرپور عکاسی کرتا نظر آتا ہے جن میں انکے برانڈ فوٹوشوٹس بھی شامل ہیں۔

سجل علی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ حسین وائٹ ڈریس پہنی ہوئی ہیں جو انکی دلکشی میں مزید اضافہ کرتا دکھ رہا ہے۔

یہ حسین جوڑا سفید قمیص اور چوڑے پائنچوں والے ٹراؤزر پر مشتمل ہے۔ قمیص اور ٹراؤزر دونوں کا کپڑا ایک جیسا ہے جس پر سفید موتی ٹکے ہوئے ہیں اور یہی اس جوڑے جو حسین بنارہے ہیں۔

سجل علی کا یہ حسین جوڑا پاکستانی مشہور ڈیزائنر حسین ریہار کا ڈیزائن کردہ ہے جو اداکارہ کے حسن و جمال میں مزید اضافے کا سبب بنا۔

سجل علی نے اس جوڑے کے ساتھ اپنا مکمل لُک اسٹائلش بناتے ہوئے اونچی پونی باندھی جبکہ گلابی اسٹیلیوٹوز پہنیں جو سفید ڈریس کو کامپلیمنٹ کرتی دکھیں۔

فینز کی جانب سے سجل علی کا یہ حسین لُک بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور اس جوڑے کی بھی الگ سے تعریف کی جارہی ہے۔

تازہ ترین