وائرل اسٹوریز

راحم پردیسی سے باکسنگ میچ میں فیروز خان کو شکست

رحیم نے فیروز کو 5 راؤنڈز میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔

Web Desk

راحم پردیسی سے باکسنگ میچ میں فیروز خان کو شکست

رحیم نے فیروز کو 5 راؤنڈز میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔

لاہور میں ہونے والے باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی نے معروف اداکار فیروز خان کو شکست دے دی۔

دونوں کے درمیان یہ باکسنگ میچ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا جس میں شائقین کی بڑی تعداد براہِ راست مقابلہ دیکھنے پہنچی۔

یہ لڑائی معروف کانٹینٹ کری ایٹر رحیم پردیسی اور داکار فیروز خان کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کے بعد شروع ہوئی۔

 چنانچہ صرف زبانی جمع خرچ کے بجائے انہوں نے باکسنگ رنگ میں معاملات طے کرنے کا فیصلہ کیا اور فیروز نے رحیم کے دیے چیلنج کو قبول کرلیا

15 فروری کو سجے اس مقابلے کے شروع ہونے سے قبل مشہور میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔

ان کے علاوہ فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب، بہن حمائمہ ملک اور بیٹا سلطان بھی اداکار کی سپورٹ کے لیے موجود تھے۔

رحیم پردیسی نے باکسنگ میچ میں 1 کے مقابلے 4 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی،دونوں فائٹرز نے5 راؤنڈز کے مقابلے کے دوران سخت محنت کی لیکن فیروز خان ایک موقع پر توجہ کھو بیٹھے، رحیم پردیسی نے اس کا فائدہ اٹھایا اور فتح حاصل کرلی۔

اگرچہ فیروز لڑائی کے لیے پوری تیاری کے ساتھ اترے تھے لیکن رنگ میں ابتدائی راؤنڈ کے بعد مقابلے کے دوران رحیم پردیسی واضح طور پر غالب اور زیادہ پرجوش نظر آئے جبکہ اداکار ہانپتے ہوئے دکھائی دیے۔

فائٹ کے دوران مکے لگنے کے سبب فیروز خان کو چہرے پر زخم بھی آیا جس سے خون بہنے کے باوجود دونوں فائٹرز نے ایک دوسرے کے لیے احترام کا مظاہرہ کیا۔

مقابلے کے بعد دونوں نے رنگ میں گلے ملے اور مصافحہ کیا ساتھ ہی ایک دوسرے کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

حمائمہ ملک کا ردِ عمل

جہاں اس باکسنگ میچ کے لیے حمائمہ ملک خصوصی طور پر لاہور پہنچی تھیں اور رنگ میں اترے بھائی کی خوب حمایت کرتی نظر آئیں وہیں مقابلے میں شکست کے باوجود اداکارہ اپنے بھائی کی ہمت بندھاتی اور تعریف کرتی نظر آئیں۔

اسکرین گریب/انسٹاگرام
اسکرین گریب/انسٹاگرام

انسٹاگرام اسٹوری میں حمائمہ نے فیروز کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ میرے لیے زندگی بھر کے فاتح ہو، شاباش بھائی'۔

فیروز کی اہلیہ کا ردِعمل

دوسری جانب فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب بھی اپنے شوہر کی تعریف کرنے میں پیش پیش رہیں۔

انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اپنی محبت فیروز خان پر بے حد فخر ہے، پہلی مرتبہ رنگ میں اترے، ایک مشکل مخالف کا سامنا کیا اور دوسرے ہی راؤنڈ میں خون بہنے کے باوجود آپ پانچویں راؤنڈ تک لڑتے رہے، یہ ایک اصل جنگجو کا جذبہ ہے۔

اسکرین گریب/انسٹاگرام
اسکرین گریب/انسٹاگرام

زینب نے اپنے شوہر کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ فتح صرف اسکورز سے نہیں ہوتی، نتیجے سے کچھ نہیں ہوتا، جو اصل چیز ہے وہ ہمت، لگن اور وہ جذبہ ہے جو آپ نے دکھایا، آپ میری نظر میں ہمیشہ ایک چیمپئن ہو۔

زینب کی اس پوسٹ پر ان کی نندیں دعا ملک اور حمائمہ ملک محبت لٹاتی نظر آئیں جبکہ فیروز خان نے بھی کمنٹ کرکے اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام دیا۔

تازہ ترین