کرن جوہر نے پھٹے پُرانے کپڑوں کو فیشن کا نام دے دیا
کرن جوہر ویڈیو میں بہت کمزور بھی نظر آئے جس پر مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا

مشہور بالی وڈ فلمساز کرن جوہر جہاں پیشہ ورانہ محاذ پر اپنی کامیاب فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں وہیں وہ فیشن کی دنیا میں بھی خود کو خوب فعال رکھتے ہیں۔
وہ اکثر جدید اور نمایاں ملبوسات میں نظر آتے ہیں، جو ان کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
بالی وڈ فلمساز کرن جوہر کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا لیکن ان کی تازہ ترین جھلک نے مداحوں کو حیران اور فکر مند کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کرن کو ایک لگژری کار سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ فیشن کے نام پر پھٹے ہوئے کپڑے پہنے ہوئے تھے، ان کی شرٹ اور ٹراوزر دونوں پھٹے ہوئے تھے اور کرن جوہر کا فیشن سینس اپنی بلندیوں پر نظر آرہا تھا۔
اس ویڈیو میں کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کا مذاق تو اڑایا لیکن وہ کرن جوہر کی صحت کے بارے میں بھی فکر مند ہوگئے کیونکہ ویڈیو میں کرن جوہر بہت کمزور نظر آرہے تھے۔
ایک صارف نے لکھا کہ کرن جوہر کو اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے، وہ بہت تیزی سے وزن کم کر رہے ہیں۔
جبکہ ایک اور نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’برسوں کے نیپوٹزم کے بعد، لگتا ہے کہ آخر کار بری توانائیوں نے ان پر اثر ڈال دیا ہے‘۔
یہ پہلا موقع نہیں جب کرن جوہر کی بدلتی ہوئی شخصیت زیر بحث آئی ہو، اکتوبر 2024 میں، جب وہ اپنی پروڈکشن فلم ’جِگرا ‘کی پروموشن کر رہے تھے، تو وہ ’دی کپل شرما شو‘ پر نظر آئے۔
یہاں تک کہ کامیڈین کپل شرما نے بھی ان کے دبلے پتلے نظر آنے پر تبصرہ کیا اور مذاق میں کہا کیا آپ ’جِگرا‘کے ہیرو ہیں؟ آپ کو کیا ہو گیا؟ہمیشہ کی طرح، کرن نے ہنسی مذاق کے ساتھ سوال کو ٹال دیا۔
اس عجیب و غریب فیشن کے ساتھ ہی کرن جوہر کے ہاتھوں میں تھاما ہوا ایک بیگ بھی نظر آیا ، سوشل میڈیا جہاں تمام چیزوں پر نظر رکھی جاتی ہے وہاں جب اس عام بیگ کی قیمت چیک گئی تو یہ 17 ہزار یورو یعنی پاکستانی 60 لاکھ روپے کا نکل آیا جس پر صارفین حیرت زدہ رہ گئے

حال ہی میں، کرن جوہر نے انسٹاگرام پر سوشل میڈیا اور فیشن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام کو ’زہریلا عاشق‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم لوگوں کو ذہنی الجھن میں مبتلا کرتا ہے اور فٹنس، فیشن اور کھانے کے بارے میں غیر ضروری دباؤ ڈالتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ اب ایک رن وے بن چکا ہے جہاں کسی بھی قسم کی پریس کانفرنس یا حتیٰ کہ ٹریلر لانچ بھی ہو سکتی ہے۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں