فلم ’لگان’ کا ایک حصہ اسپتال کے بستر سے ڈائریکٹ کیا گیا؟
فلم سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا

15 جون 2001کو ریلیز ہونے والی فلم لگان تو سب نے ہی ضرو دیکھی ہوگی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کے کچھ مناظر اسپتال کے بستر سے ڈائریکٹ کیے گئے تھے؟
جی ہاں ایسا ہی ایک انکشاف بھارتی فلمساز اپوروا لاکھیا نے ایک انٹرویو میں کیا جنہوں نے میرا نائر اور اینگ لی جیسے عالمی شہرت یافتہ ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے انہوں نے اپنے انٹرویو میں 25 سالہ فلمی کریئر پر روشنی ڈالی اور لگان کو ایک مشکل ترین پروجیکٹ قرار دیا۔
فلمساز اپوروا لاکھیا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران فلم ’لگان’ کے ہدایتکار اشوتوش گواریكر کی غیر معمولی لگن کا ذکر کیا، خاص طور پر اس وقت جب وہ شوٹنگ کے دوران سلپ ڈسک کا شکار ہو گئے تھے۔
فلمساز نے بتایا کہ اس فلم کے کچھ مناظر کی ہدایت کاری اشوتوش گواریكر نے اسپتال کے بستر سے دی، جبکہ لاکھیا مائیکروفون کے ذریعے ان کی ہدایات اداکاروں تک پہنچا رہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس مشکل وقت کے باوجود پروڈکشن جاری رہی کیونکہ اس دوران زیادہ تر بڑے پیمانے کے سین عکسبند کیے جا رہے تھے، جن میں ہدایتکار کی براہ راست اداکاروں کے ساتھ موجودگی ضروری نہیں تھی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم کی فلم بندی کے دوران ایک نائٹ کرکٹ میچ کا سین بھی پلان کیا گیا تھا، مگر بعد میں اسے منسوخ کر دیا گیا۔
فلسماز نے ’لگان’ میں کام کرنے والے اداکاروں کی انتھک محنت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت کی وجہ سے فلم ایک یادگار کلاسک بنی ہے کیونکہ اس فلم میں کام کرنا ان کے لیے بھی ایک انتہائی تھکا دینے والا تجربہ تھا۔
لگان: برطانوی راج کے خلاف ایک تاریخی جنگ:
یاد رہے کہ 2001 میں ریلیز ہونے والی تاریخی اسپورٹس فلم ’لگان’ عامر خان کی قیادت میں ایک ایسے دیہاتی گروہ کی کہانی ہے جو 1893 کے برطانوی راج میں بھاری ٹیکسوں (لگان) کے بوجھ سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک کرکٹ میچ کھیلنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
یہ میچ محض ایک کھیل نہیں، بلکہ انصاف اور عزت کی لڑائی میں تبدیل ہو جاتا ہے، جس میں ان کی جیت انہیں ظالمانہ ٹیکس سے آزاد کرا سکتی ہے۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں