فلم / ٹی وی

صنم تیری قسم نے اب تک باکس آفس پر کتنا بزنس کرلیا؟

صنم تیری قسم بھارت میں ری ریلیز پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب۔

Web Desk

صنم تیری قسم نے اب تک باکس آفس پر کتنا بزنس کرلیا؟

صنم تیری قسم بھارت میں ری ریلیز پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب۔

فلم کو ویلینٹائن ویک پر ریلیرز کیا گیا تھا۔
فلم کو ویلینٹائن ویک پر ریلیرز کیا گیا تھا۔

اپنی اصل ریلیز کے 9 سال بعد بالی وڈ فلم'صنم تیری قسم' نے باکس آفس پر متاثر کن نمبر حاصل کر کے اپنی حیثیت مستحکم کردی ہے۔

ونے سپرو اور رادھیکا راؤ کی ہدایت کاری میں بنی بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی یہ میوزیکل رومانٹک ڈرامہ کی دوبارہ ریلیز ہر گزرتے دن کے ساتھ تاریخ رقم کر رہی ہے۔

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو ہرش وردھن کی لیڈنگ لیڈی کے طور پر پیش کرنے والی فلم کو سال 2016 میں اس کی ابتدائی ریلیز کے مقابلے میں دوبارہ ریلیز ہونے پر ناظرین کی جانب سے زیادہ پیار حاصل ملا۔

اگرچہ وکی کوشل کے تاریخی ڈرامے 'چھاوا' کی تھیٹرز میں شاندار ریلیز نے فلم کی کمائی کی رفتار کو سست کردیا ہے لیکن اس کے باوجود یہ باکس آفس پر ہار ماننے کو تیار نہیں۔

باکس آفس کے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والوں کو خیال ہے کہ فلم کی ری ریلیز پر مجموعی کمائی 40 سے 45 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

9 سال قبل ریلیز ہوئی یہ فلم 15 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی تھی لیکن اپنی پہلی ریلیز کے دوران صرف 9 کروڑ روپے اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئی اور فلاپ کا دھبہ لگوا بیٹھی۔

تاہم فلم نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کے بعد ناظرین کی توجہ حاصل کی اور آہستہ آہستہ کلٹ فالوونگ پانے میں کامیاب رہی۔

بالی وڈ میں پرانی فلموں کو دوبارہ ریلیز کرنے کے جاری رجحان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، میکرز نے فلم کو اس کی رومانوی تھیم کے مطابق سینما گھروں میں واپس لانے کے لیے بہترین وقت — ویلنٹائن ڈے ویک— کا انتخاب کیا۔

تاہم دوبارہ ریلیز کے ساتھ فلم نے وہ دھوم مچائی کے خود میکرز اور اداکار بھی حیران رہ گئے۔

دنیا بھر میں ری ریلیز کے ساتھ فلم پہلے دن 5.14 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی جس کے بعد دوسرے دن فلم نے 6.22 کروڑ، تیسرے دن 7.21 کروڑ، چوتھے دن 3.52 کروڑ، پانچویں دن 3.07 کروڑ، چھٹے دن 2.80 کروڑ، ساتویں دن 2.71 کروڑ اور آٹھویں دن 2.08 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔

اب امید کی جارہی ہے کہ 'صنم تیری قسم' صرف بھارت میں 32 کروڑ روپے سے زیادہ بزنس کر کے اب تک کی سب سے زیادہ کمائی والی ری ریلیز فلم ٹمباد کا ریکارڈ توڑ دے گی جس کے لیے اسے اب بھی 5 کروڑ روپے درکار ہیں۔

تازہ ترین