متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
مجھے ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کا حصہ ہونے پر افسوس نہیں ہے، کامیڈین

بالی وڈ اداکار اور ٹیلی ویژن کی مشہور شخصیت رگھو رام نے حال ہی میں مہاراشٹر سائبر پولیس کے ساتھ سمے رائنا کے شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ میں رنویر الہ آبادیہ کے متنازعہ ریمارکس کی تحقیقات کے دوران ہونے والی پوچھ گچھ کے بعد اپنا پہلا آفیشل اسٹیٹمنٹ جاری کردیا۔
رگھو رام کی جانب سے پولیس تحقیقات کے بعد مداحوں کیلئے فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے معذرت نامہ جاری کیا گیا جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں مقبول ہوگیا۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رگھو رام نے کا کہنا تھا کہ ‘مجھے انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کا حصہ ہونے پر افسوس نہیں ہے، بس مجھے لگتا ہے کہ کاش شو میں کچھ ایسے لطیفے شامل نہ کیے گئے ہوتے جن سے عوام کو تکلیف ہوئی‘۔
رگھو کا کہنا تھا کہ ‘میں نے شو کے کچھ لطیفوں کو بھارتی معاشرے کے اقدار سے باہر دیکھا لیکن میں یہ بتانے والا کوئی نہیں ہوں کہ شو میں کیا ہونا چاہیے یا کیا نہیں کیونکہ یہ طے کرنے والے خود سمے رائنا ہیں‘۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ خالصتاً سمے کی کال ہے کہ کیا دیکھانا ہے اور کیا نہیں، تاہم مجھے یقین ہے کہ سمے اب اس ذمہ داری کو سمجھیں گے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘کامیڈی مین توہین کرنے کی آزادی کے بغیر اظہارِ رائے کی آزادی بےمعنیٰ ہے اور اگر میں نے کسی کو تکلیف پہنچائی ہے تو میں اس بات پر معافی چاہتا ہوں مگر واضح رہے کہ کوئی بھی مزاح نگار جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے کامیڈی نہیں کرتا‘۔
اداکار رگھو کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری اس بیان پر کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین انہیں اُنکے اپنے معروف ریئلٹی شو ‘روڈیز‘ کے آڈیشن کا وقت یاد دلا کر ٹرولنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
فحش ریمارکس اسکینڈل ہے کیا؟
حال ہی میں معروف بھارتی کانٹینٹ کری ایٹر آشیش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا نے رنویر الٰہ آبادیہ کے ساتھ سمے رائنا کے شو ‘اینڈیازگوٹ لیٹنٹ کے ایک ایپی سوڈ میں شرکت کی تھی۔
شو کے ایک حالیہ ایپی سوڈ کے دوران رنویر الہ آبادیہ نے مبینہ طور پر ایک کنٹیسٹنٹ سے جسمانی اعضاء سے متعلق ایک نامناسب سوال پوچھا اور 2 کروڑ روپے کے عوض ایک غیراخلاقی حرکت کرنے کی تجویز بھی دی تھی۔
تاہم شو کے ایپی سوڈ کی کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس وقت برہم ہوئے جب شو کے دوران رنویر نے ایک کنٹیسٹنٹ سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ اپنے والدین کو ساری زندگی سیکس کرتے دیکھنا پسند کریں گے یا ایک بار اس میں شامل ہوکر ہمیشہ کیلئے اسے روک دیں گے؟
سوال کی نوعیت انتہائی نامناسب ہونے کے باوجود سبھی قہقہے لگا کر ہنس پڑے تھے لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس پر بھڑک اٹھے۔
واضح رہے کہ رنویر کو اس وقت متعدد سمن اور پولیس شکایات کا سامنا ہے کیونکہ انڈیاز گوٹ لیٹنٹ میں ان کے فحش سوال کی کلپ نے اپلوڈ ہوتے ہی بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا صارفین کے غم و غصے کو جنم دیا ہے اور رنویر سمیت شو کے دیگر پینل کیخلاف بھی مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔
-
پاکستان 11 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 23 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 29 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 47 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟