انفوٹینمنٹ

’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف

فلموں میں سلمان خان ایکشن اور رومانس کے ساتھ شاندار رقص کا بھی مظاہرہ کرچکے ہیں

Web Desk

’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف

فلموں میں سلمان خان ایکشن اور رومانس کے ساتھ شاندار رقص کا بھی مظاہرہ کرچکے ہیں

سنی دیول ڈانس کرتے وقت بہت کیوٹ لگتے ہیں، احمد خان
سنی دیول ڈانس کرتے وقت بہت کیوٹ لگتے ہیں، احمد خان

احمد خان ایک معروف بھارتی کوریوگرافر، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں، جو اپنی توانائی سے بھرپور ڈانس سیکوئنسز اور ایکشن سے بھرپور فلموں کے لیے مشہور ہیں۔

انہوں نے بطور چائلڈ ایکٹر 1987 کی فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں کام کیا اور بعد میں 1995 کی فلم ’رنگیلا‘ کےہٹ گانوں کی کوریوگرافی کی۔

احمد خان نے 2018 میں ’باغی 2‘اور ’باغی 3‘جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی اور اپنا پروڈکشن ہاؤس "پیپرڈول انٹرٹینمنٹ" بھی چلاتے ہیں۔

انہوں نے سلمان خان کے ساتھ بطور کوریوگرافر کئی فلموں میں کام کیا، جن میں 2003 کی فلم ’تیرےنام‘، 2009 کی فلم ’وانٹڈ‘،2014 کی ’کک‘ اور 2017 کی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ شامل ہے، ان کی منفرد کوریوگرافی نے سلمان خان کی کئی یادگار پرفارمنسز کو شکل دی ہے۔

ایک انٹرویو میں جب احمد خان سے سلمان خان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے، سلمان خان کو نچانا اتنا مشکل ہے کیونکہ اس آدمی کو کسی چیز کا مسئلہ ہی نہیں ہے، جو کچھ بھی کرنا ہے وہ کر لے گا، مسئلہ وہاں آتا ہے کہ یار میں کیسے کروں گا، کیوں کروں گا، کیسا لگوں گا، یار یہ مجھ پر سوٹ نہیں ہوتا، اس میں تھوڑی مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان ایسے ہیں کہ جو میں کروں گا اچھا لگوں گا، تو وہ کر لیتے ہیں اور ان کے پاس وہ خاص انداز ہے، میں نے ان کو بہت نچایا ہے، کیا کچھ نہیں کروایا ہے، سب کچھ اس نے کیا ہے۔

دیگر اداکاروں کے بارے میں پوچھے جانے پر احمد خان نے مزید کہا کہ سنی دیول کو نچانا مشکل ہے، بہت مشکل ہے کیونکہ اگر آپ انہیں ڈانس کرنے کو کہیں تو وہ کہتے تھے مجھے نہیں معلوم جو کرانا ہے کرا لو، انہیں معلوم ہے کہ جو بھی مجھے دیا جائے گا، میں اسے اچھا کروں یا برا، میں اپنے انداز میں کروں گا، سنی دیول جب بھی ڈانس کرتے ہیں تو کتنے کیوٹ لگتے ہیں۔

احمد خان مزید کہتے ہیں کہ ریتک روشن کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ اس کو کیا کرایا جائے کیونکہ اسے پہلے ہی سب کچھ آتا ہے۔

تازہ ترین