فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
آئیفا ایوارڈ کی ٹیم کا اپوروا کے خلاف سخت اقدام

’دی ریبل کِڈ‘ کے نام سے مشہور بھارت کی معروف کانٹینٹ کری ایٹر اپوروا مکھیجا کو یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کی جانب سے سمے رائنا کے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ پر دیے جانے والے متنازعہ تبصروں کی وجہ سے آئیفا ایوارڈز کے پروموٹرز کی فہرست سے ہٹا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیفا 2025 کا انعقاد رواں سال 8 تا 9 مارچ کو جے پور میں ہونے والا ہے، ایوارڈ کی پروموشنل ٹیم میں کانٹینٹ کری ایٹر اپوروا مکھیجا کا نام بھی درج تھا تاہم اب آئیفا کے منتظمین نے اپوروا کا نام آفیشلی پروموٹرز لسٹ سے خارج کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیفا ایوارڈز کے حکام نے تصدیق کی کہ پوڈ کاسٹر رنویر الہ آبادیہ کے 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' پر نازیبا ریمارکس پر بڑے پیمانے پر تنازع کے بعد آئیفا کے پروموٹرز کی فہرست سے اپوروا کا نام ہٹاگیا ہے۔
واضح رہے کہ اپوروا مکھیجا صرف آئیفا کی پروموٹرز ٹیم کا حصہ نہیں تھی بلکہ ان کا نام ایوارڈز کے پینلسٹ کی ٹیم میں بھی موجود تھا۔
اپوروا مکھیجا کا نام آئیفا ایوارڈز سے خارج کرنے کے حوالے سے اپوروا کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق آئیفا ایوارڈز کی جانب سے ان کا نام لسٹ سے خارج کرنا ان کے کیریئر کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جارہا ہے۔
رنویر کے بیان سے اپوروا کا کیا تعلق؟
اپوروا مکھیجا بھارت کی معروف سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر ہیں جنہوں نےکوویڈ کے دوران انسٹاگرام پر اپنی اسکیٹس اور ریلز کی بدولت شہرت حاصل کی تھی۔
سوشل میڈیا اسٹار ’دی ریبل کِڈ‘ حال ہی میں 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں بطور مہمان پینلسٹ نمودار ہوئیں تھی جہاں ان کے ساتھ مقبول یوٹیوبرز سمے رائنا، رنویر الہ آبادیہ، آشیش چنچلانی بھی شریک تھے۔
رنویر الہ آبادیہ کی ڈگر پر چلتے ہوئے اپوروا کی جانب سے بھی شو کے ایک کنٹسٹنٹ کے ساتھ نازیبا گفتگو کی گئی جوکہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔
تاہم اپوروا کے اسٹیٹمنٹ کو صارفین کی جانب سے زیادہ توجہ نہیں دی گئی مگر رنویر الہ آبادیہ کی جانب سے کامیڈی شو 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' میں والدین کے بارے میں مبینہ طور پر فحش اور جارحانہ تبصرے پر اپوروا بھی پِس گئیں۔
اسکینڈل کیا ہے؟
معروف بھارتی کانٹینٹ کری ایٹر آشیش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا نے رنویر الٰہ آبادیہ کے ساتھ سمے رائنا کے شو ‘اینڈیازگوٹ لیٹنٹ کے ایک ایپی سوڈ میں شرکت کی تھی۔
شو کے ایک حالیہ ایپی سوڈ کے دوران رنویر الہ آبادیہ نے مبینہ طور پر ایک کنٹیسٹنٹ سے جسمانی اعضاء سے متعلق ایک نامناسب سوال پوچھا اور 2 کروڑ روپے کے عوض ایک غیراخلاقی حرکت کرنے کی تجویز بھی دی تھی۔
تاہم شو کے ایپی سوڈ کی کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس وقت برہم ہوئے جب شو کے دوران رنویر نے ایک کنٹیسٹنٹ سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ اپنے والدین کو ساری زندگی سیکس کرتے دیکھنا پسند کریں گے یا ایک بار اس میں شامل ہوکر ہمیشہ کیلئے اسے روک دیں گے؟
سوال کی نوعیت انتہائی نامناسب ہونے کے باوجود سبھی قہقہے لگا کر ہنس پڑے تھے لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس پر بھڑک اٹھے۔
واضح رہے کہ رنویر کو اس وقت متعدد سمن اور پولیس شکایات کا سامنا ہے کیونکہ انڈیاز گوٹ لیٹنٹ میں ان کے فحش سوال کی کلپ نے اپلوڈ ہوتے ہی بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا صارفین کے غم و غصے کو جنم دیا ہے اور رنویر سمیت شو کے دیگر پینل کیخلاف بھی مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں