انفوٹینمنٹ
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
خوشی کپور نےآئی ایم ڈی بی ریٹنگ میں اپنہ جگہ مستحکم کرلی ہے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
خوشی کپور نےآئی ایم ڈی بی ریٹنگ میں اپنہ جگہ مستحکم کرلی ہے
اداکارہ خوشی کپورجو اپنی ڈیبیو کے بعد سے ہی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں،انہوں نے اپنی پہلی تھیٹر ریلیز ’لوویاپا‘ کے ساتھ شاندار پہچان بنائی ہے۔
اگرچہ انہیں 'نیپو کڈ' کے لیبل کا مستقل سامنا کرنا پڑا لیکن نوجوان اداکارہ نے انڈسٹری کے دباؤ کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا، دوسروں کے فیصلوں کا جواب دینے کے بجائے، انہوں نے اپنی محنت اور کام کو بولنے دیا۔
اس کا نتیجہ غیر معمولی کامیابی کی صورت میں سامنے آیا، کیونکہ فلم ’لوویاپا‘ کو ناظرین کی بے حد محبت ملی، جو خوشی کپور کے آئی ایم ڈی بی کی مشہور بھارتی شخصیات کی فہرست میں حیرت انگیز اضافے سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔
خوشی کپور جو پہلے آئی ایم ڈی بی کی 82 ویں پوزیشن پر تھیں، بڑی چھلانگ لگا کر 20ویں نمبر پر پہنچ گئیں، جس سے فلم کی مقبولیت اور خوشی کپور کی بڑھتی ہوئی شہرت کا اندازہ ہوتا ہے۔
یہ اچانک ترقی نہ صرف فلم کی کامیابی کا ثبوت ہے بلکہ اس بات کو بھی ظاہر کرتی ہے کہ خوشی کی ناظرین سے محبت بڑھ رہی ہے اور لوگ ان کی صلاحیت اور قابلیت کو خاندانی پس منظر سے ہٹ کر پہچان رہے ہیں۔
جہاں زیادہ تر فلمی پس منظر رکھنے والے نئے اداکاروں کو اپنے رشتہ داروں سے مسلسل موازنہ کیے جانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خوشی کپور یہ ثابت کر رہی ہیں کہ وہ اپنی الگ پہچان بنا سکتی ہیں۔
ان کی سادگی، اپنے فن میں مہارت حاصل کرنے کی لگن اور متاثر کن پرفارمنس دینے کا عزم وہ خاص عناصر ہیں جو انہیں فلمی دنیا میں دوسروں سے منفرد بنا رہے ہیں۔
’لوویاپا‘ میں خوشی کپور نے جنید خان کے ساتھ اسکرین شیئر کی، جہاں انہوں نے بانی شرما کا کردار ادا کیا، جو ایک خوش مزاج اور پرجوش لڑکی ہے، ان کی دلکش پرفارمنس نے ناقدین اور ناظرین دونوں کو متاثر کیا اور ان کی انڈسٹری میں موجودگی مزید مضبوط ہوگئی۔
مستقبل میں خوشی کپور اپنی اگلی فلم ’نادانیاں‘ کے ذریعے ناظرین کو مزید محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں،اس فلم میں وہ پہلی بار ابراہیم علی خان کے ساتھ نظر آئیں گی اور ان کی شاندار کیمسٹری، خاص طور پر گانے ’عشق میں‘ میں پہلے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا چکی ہے، جس سے فلم کی آنے والی او ٹی ٹی ریلیز کے لیے جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Salman Khan celebrates Children’s Day with heartwarming meet up
Amitabh Bachchan showers love on granddaughter Aaradhya’s special day
Tabu steals runway for Abu Jani Sandeep Khosla
Prem Chopra back home after hospital stay for breathing issues
Mira Rajput beams as daughter Misha steps into entrepreneurship
Vicky Kaushal sends wishes as Rajkummar Rao, Patralekhaa welcome baby girl
Exclusive: Emotional video of Dharmendra’s wife, sons leave fans in tears
Sonakshi Sinha’s absence from Salman Khan’s tour fuels pregnancy rumours



