بالی ووڈ

فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب

یہ 2025 کی پہلی فلم ہے جس نے 2 دن میں 100 کروڑ کما لیے

Web Desk

فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب

یہ 2025 کی پہلی فلم ہے جس نے 2 دن میں 100 کروڑ کما لیے

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

بالی وڈ کی تاریخی ڈرامہ فلم ’چھاوا‘ سال 2025 کی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے صرف دو دن کے اندر باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

ویک اینڈ پر ’چھاوا‘ کی کمائی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد فلم کا دو روزہ باکس آفس بزنس 100 کروڑ تک پہنچ گیا۔

’چھاوا‘ نے پہلے دو دنوں میں بھارت میں 80 کروڑ نیٹ کمائے،اس کے علاوہ، بیرون ملک بھی فلم نے 20 کروڑ کے لگ بھگ کمائی کی۔

یوں دو دن کے اندر فلم کا مجموعی کلیکشن 100 کروڑ تک جا پہنچا، اس کے ساتھ ہی ’چھاوا‘ 2025 کی دوسری ہندی فلم بن گئی ہے جس نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

اس سے پہلے اکشے کمار کی ’اسکائی فورس‘ یہ کارنامہ انجام دے چکی ہے، تاہم ’چھاوا‘ کی موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ یہ چند دنوں میں ’اسکائی فورس‘ کےکُل کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

’چھاوا‘ مہاراشٹرا میں بے حد مقبول ہو رہی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ اس کی کہانی کا پس منظر ہے۔ 

لکشمن اُتیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مراٹھا چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی بائیوپک ہے، جو شیواجی کے بیٹے اور ایک مراٹھا حکمران تھے۔

فلم ان کی مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کے خلاف جنگوں، بہادری اور عزم کو پیش کرتی ہے۔

مہاراشٹرا میں جہاں سنبھاجی مہاراج کو ایک ہیرو کی حیثیت حاصل ہے، وہاں فلم کو شاندار پذیرائی ملی ہے،

ریاست مہاراشتراکے 70 فیصد سینما گھروں میں ’چھاوا‘ چھائی ہوئی ہے، جبکہ پونے میں ’چھاوا‘ کے رات کے شوز 97 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔

اس زبردست رسپانس کے باعث ممبئی اور پونے کے کئی سینما گھروں میں آدھی رات کے شوز کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاکہ فلم کی اسکریننگ کے اوقات میں توسیع کی جا سکے،چھوٹے شہروں میں بعض سینما گھروں نے تو صبح 6 بجے اور رات 1 بجے کے شوز بھی متعارف کرا دیے ہیں۔

’چھاوا‘ میں وکی کوشل نے چھترپتی سنبھاجی مہاراج کا مرکزی کردار ادا کیا ہے، جبکہ اکشے کھنہ نے مغل بادشاہ اورنگزیب کا کردار نبھایا ہے، فلم میں رشمیکا مندنا اور دیویا دتہ بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

اگرچہ ناقدین کی جانب سے فلم کے بارے میں ملے جلے تاثرات سامنے آئے ہیں، تاہم پرفارمنسز کی تعریف کی جا رہی ہے، جبکہ کچھ لوگوں نے فلم کی کہانی کے سلو ہونے پر تنقید کی ہے۔

تازہ ترین