آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
پریا کی شہرت کا سفر ابھی تھما نہیں، وہ جلد ایک بڑے بالی وڈ پراجیکٹ میں نظر آنے والی ہیں

سوشل میڈیا پر میمز کا ٹرینڈ دنیا بھر میں کسی کو بھی راتوں رات اسٹار بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ’وائرل سنسیشن‘ اور ’نیشنل کرش‘ کا خطاب پانے والی کئی شخصیات آج شوبز انڈسٹری کا باقاعدہ حصہ بن چکی ہیں اور خوب نام کما رہی ہیں۔
ان ہی میں ایک نام ساؤتھ انڈین اداکارہ ’پریا پرکاش واریر‘ کا بھی ہے جنہوں نے 2018 میں اپنی آنکھ مارنے والی وائرل ویڈیو سے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی اور کروڑوں بھارتیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کا بھی کرش بن گئی تھیں۔
انٹرنیٹ صارفین اُن کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بے تاب تھے اور وہ اُس وقت گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئی تھیں۔
آج اس بات کو 7 سال بیت چکے ہیں، اس دوران ساؤتھ انڈین اداکارہ پریا پراکاش واریر نے نہ صرف بالی وڈ میں ڈیبیو کیا بلکہ اب اپنے ایک بڑے بالی ووڈ پراجیکٹ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
پریا پرکاش صرف 18 سال کی تھیں جب انہوں نے 2019 میں ریلیز ہونے والی ملیالم فلم Oru Adaar Love میں کام کیا تھا، اس فلم میں انہوں نے ایک اسکول گرل کا کردار ادا کیا تھا، جو اپنے ایک کلاس فیلو کو انتہائی دلکش انداز میں آنکھ مارتی ہے۔
اس فلم کا ٹیرز ٹریلر 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں شامل یہ منظر راتوں رات وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا پر ہزاروں لاکھوں لائکس کمنٹس سمیٹ لیے، فروری 2019 میں فلم کی ریلیز کے بعد پریا پرکاش شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔
ان کی فلم کا گانا ’مانیکیا ملارایا پووی‘ خوب ہٹ ہوا اور انکے بطور اسکول گرل کردار نے لاکھوں کروڑوں دل جیت لیے، اُس وقت پریا پرکاش کی شہرت اور فین فالوونگ نے سوشل میڈیا پر بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
پریا پرکاش واریر اب کہاں ہیں؟
اپنی پہلی ملیالم فلم کے بعد لائم لائٹ میں آنے والی پریا پرکاش وریر اب 25 سال کی ہوچکی ہیں، وہ اب بھی انٹرنیٹ پر ایک مشہور شخصیت ہیں اور انسٹاگرام پر انکے 7 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
ملیالم فلم کے علاوہ پریا نے ’4 ایئرز‘، ’عشق‘، ’سری دیوی بینگلو‘، ’چیک اینڈ برو‘ جیسے دیگر پروجیکٹس میں بھی کام کیا ہے، 2024 میں انہوں نے ’یاریاں 2‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تاہم یہ فلم غیرمعمولی پذیرائی حاصل نہ کرسکی۔
لیکن پریا کی شہرت کا سفر ابھی تھما نہیں کیونکہ وہ جلد اداکار رنبیر کپور کی موسٹ اوویٹڈ فلم ’رامائن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ سائی پلوی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں اور اس فلم کو 2 حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پریا پرکاش کنڑ فلم ’وشنو پریا‘ کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں جو رواں ماہ 21 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
-
فوڈ 18 سیکنڈ پہلے
آج کھانے میں تندوری چکن بنائیں
-
انفوٹینمنٹ 10 منٹ پہلے
ناکام ڈیبیو، اکشے اور شاہد کے ساتھ کام کرنے والی یہ ہیروئن کون؟
-
انفوٹینمنٹ 32 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 60 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا