نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
رواں ماہ 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی

بھارت کے لیجنڈ اسپنر ہربھجن سنگھ نے اُس پاکستانی کرکٹر کا نام بتادیا جو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔
بھارت اور پاکستان دنیائے کرکٹ کے بھی سب سے بڑے حریف ہیں، ان دونوں ممالک کے درمیان میچ سے کروڑوں کرکٹ شائقین جذباتی طور پر جڑے ہوتے ہیں، کئی لوگوں کے لیے بھارت یا پاکستان کی ایک دوسرے کے خلاف جیت ٹورنامنٹ جیتنے سے بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے۔
رواں ماہ پاکستان کی میزبانی میں چیمئنز ٹرافی کا انعقاد ہونے والا ہے جس میں 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔
اس بڑے ٹاکرے سے قبل سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف اپنی خار نکالتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کو ضرورت سے زیادہ ہائپ مل رہی ہے کیونکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آؤٹ آف فارم ہونے کیوجہ سے کرکٹ فینز کو یکطرفہ میچ دیکھنے کو ملے گا۔
تاہم انہوں نے ایک پاکستانی کھلاڑی کا نام ضرور لیا جو بھارت کے خلاف پاکستان کو میچ جیتانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ’پاکستان کے اہم بلے بازوں کو دیکھیں، ان کے سٹار بلے باز بابر اعظم ہیں، بھارت کے خلاف ان کی اوسط 31 ہے، اگر آپ ٹاپ بلے باز ہیں تو آپ کی اوسط 50 کے آس پاس ہونی چاہیے، پھر رضوان ہے، میں اسے بطور کھلاڑی پسند کرتا ہوں، وہ کُھل کر کھیلتا ہے لیکن بھارت کے خلاف اس کی اوسط 25 ہے، فخر زمان اُن کا واحد فُل ٹائم اوپنر ہے، اس کی اوسط 46 ہے، یہ اچھی اوسط ہے، وہ کھیل کو بھارت کے ہاتھوں سے نکال سکتا ہے‘۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء
واضح رہے کہ منی ورلڈکپ کے نام سے مشہور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
بھارت کی جانب سے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان نے آئی سی سی کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 2027 تک تمام انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، لہذا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی شیڈول
19 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (کراچی)
20 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت(دبئی)
21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (کراچی)
22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)
23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت (دبئی)
24 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ (راولپنڈی)
25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ (راولپنڈی)
26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)
27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش (راولپنڈی)
28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)
یکم مارچ: جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ (کراچی)
2 مارچ: نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت (دبئی)
4 مارچ: سیمی فائنل ون (دبئی)
5 مارچ: سیمی فائنل 2 (لاہور)
9 مارچ: فائنل (لاہور یا دبئی)
اگر چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت کی ٹیم پہنچی تو میچ دبئی میں منعقد ہوگا تاہم اگر ہمسایہ ملک کے علاوہ 7 ٹیموں میں سے کوئی دوسری ٹیمیں فائنل میں پہنچیں تو میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔
-
فوڈ -352 سیکنڈ پہلے
آج کھانے میں تندوری چکن بنائیں
-
انفوٹینمنٹ 4 منٹ پہلے
ناکام ڈیبیو، اکشے اور شاہد کے ساتھ کام کرنے والی یہ ہیروئن کون؟
-
انفوٹینمنٹ 25 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 54 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا