گووندا کی اہلیہ کا گزشتہ 12 سالوں سے اپنی سالگرہ تنہا منانے کا انکشاف
محبت اندھی ہوتی ہے، مگر اب میری آنکھیں کھل رہی ہیں
بالی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شراب نوشی کی عادت کا انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے اپنی سالگرہ تنہا منارہی ہیں۔
ہمیشہ دو ٹوک بات کرنے والی سنیتا آہوجا نے حال ہی میں بھارتی شو کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے چند حیران کن اور ذاتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
دوران گفتگو سنیتا آہوجا نے اپنی شراب نوشی کی عادت، اپنی منفرد سالگرہ کی روایت، اور اس پیاری کہانی کے بارے میں بتایا کہ کس طرح انکے اور گووندا کے درمیان دشمنی محبت میں بدلی۔
سنیتا آہوجا کی شراب نوشی کی عادت:
سنیتا بتاتی ہیں کہ گھر میں ان کا پسندیدہ مقام بار کاؤنٹر ہے، جہاں وہ اپنی پسندیدہ مشروب نوش فرماتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انکی شراب نوشی کی عادت کو دیکھ کر گووندا اکثر لوگوں سے کہتے ہیں کہ ان کے گھر میں ’دھرم جی’ ہیں، جو کہ ان کی شراب کے لیے محبت کو ظاہر کرتا ہے۔
اداکار کی اہلیہ بتاتی ہیں کہ،’وہ شراب صرف اور صرف خوشی کے مواقع پر پیتی ہیں، جیسے کہ اپنے بچوں کی سالگرہ یا انڈیا اور پاکستان کے کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے اسکے علاوہ صرف اتوار کو شراب پی کر اپنے دن کو انجوائے کرتی ہوں’۔
سنیتا آہوجا کا تنہا سالگرہ منانے کا انکشاف:
اسی انٹرویو میں سنیتا بتاتی ہیں کہ وہ پچھلے 12 سالوں سے اپنی سالگرہ اکیلے منارہی ہیں، جہاں زیادہ تر لوگ اپنی سالگرہ دوستوں اور خاندان کے ساتھ منانا پسند کرتے ہیں، وہ اس دن کو اکیلے گزارنا پسند کرتی ہیں۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت کچھ اسطرح دی کہ،’میں نے اپنے تمام سال اپنے بچوں کیلئے وقف کردیے اور اب جب وہ بڑے ہو گئے ہیں تو میں چاہتی ہوں کہ اپنے لیے جیا جائے۔’
سنیتا بتاتی ہیں کہ’وہ اپنی سالگرہ کے دن کا آغاز مندر یا گردوارہ میں دعا کرکے کرتی ہیں، اور پھر جیسے ہی رات کے 8 بجتے ہیں، وہ شراب کی بوتل کھولتی ہیں، کیک کاٹتی ہیں، اور اکیلے اس لمحے کا لطف اٹھاتی ہیں۔
گوونداسے ماضی کے اختلافات:
لگے ہاتھوں سنیتا نے گووندا سے ماضی کے اختلافات کے بارے میں بھی بات کی، اور بتایا کہ شروع میں ان دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں تھے۔
سنیتا نے گووندا سے اس وقت ملاقات کی جب وہ نویں جماعت میں تھیں، اور وہ دونوں اکثر لڑا کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ، ان کا رشتہ مضبوط ہوا اور آخرکار وہ ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔
سنیتا نے مذاق کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ گووندا نے ایک بار انہیں کہا تھا کہ وہ اپنے باب کٹ کے ساتھ ٹام بوائے لگتی ہیں، جس کے بعد انہوں نے اپنے بال لمبے کر لیے۔ساتھ ہی اس ڈائیلاگ کیساتھ سنیتا کے اپنی گفتگو کا اس طرح اختتام کیا کہ ’محبت اندھی ہوتی ہے، مگر اب میری آنکھیں کھل رہی ہیں’۔



