وائرل اسٹوریز

’چھاوا‘ فلم دیکھ کر جذباتی مداح نے سینما اسکرین پھاڑ ڈالی

واقعے کے نتیجے میں ہمیں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، سینما انتظامیہ

Web Desk

’چھاوا‘ فلم دیکھ کر جذباتی مداح نے سینما اسکرین پھاڑ ڈالی

واقعے کے نتیجے میں ہمیں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، سینما انتظامیہ

وکی کوشل کے مداح کی ایک اور انوکھی حرکت توجہ کا مرکز
وکی کوشل کے مداح کی ایک اور انوکھی حرکت توجہ کا مرکز

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار وکی کوشل اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکارہ رشمیکا مندانا کی موسٹ اوویٹڈ فلم ‘چھاوا ‘ کی ریلیز کے بعد وکی کے ایک اور مداح کی انوکھی حرکت توجہ کا مرکز بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  فلم ’چھاوا‘ کی تھیٹر ریلیز کے دوران گجرات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے فلم کی نمائش کے دوران گجرات کے علاقے بھروچ کے ایک تھیٹر میں توڑ پھوڑ کی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی تیزی سے  وائرل ہوگئی  جس میں ملزم کو اپنے ہاتھوں سے تھیٹر کی اسکرین کو  پھاڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  یہ واقعہ اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب آر کے سنیما میں دن کا آخری شو دکھایا جا رہا تھا۔

 ملزم کی شناخت جیش وساوا کےنام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں فلم دیکھ رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق فلم کے ایک سین میں مغل بادشاہ اورنگ زیب کو چھترپتی سمبھاجی مہاراج کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا، یہ سین دیکھ کر ملزم بے قابو ہوگیا اور اس نے غصے کے عالم میں سینما اسکرین کو پھاڑ ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نشے کی حالت میں پوڈیم پر چڑھا اور  آگ بجھانے والے آلات سے سلور اسکرین کو نقصان پہنچانے کے بعد اسکرین بھاڑ دی۔

اس کے اس عمل سے تھیٹر کے اندر ہنگامہ مچ گیا جس کے بعد تھیٹر کی سیکیورٹی اور ملٹی پلیکس کے عملے نے جیش کو گھسیٹ کر  ہال سے باہر نکال دیا۔

واقعے کے بعد تھیٹر کے جنرل مینیجر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں انہیں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، صرف یہی نہیں تھیٹر میں ہونے والے کئی شوز کو جیش کے فعل کی وجہ سے منسوخ اور ’ری شیڈول‘ کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور رشمیکا کی فلم ’چھاوا‘ نے اپنی ریلیز کےصرف چار دنوں میں 140 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

فلم کے آخری 45 منٹ حیرت انگیز ہیں جس کے ساتھ فلم کا کلائمکس شائقین کو جذباتی کر رہا ہے۔

فلم ’چھاوا‘ کے بارے میں

بات کی جائے فلم 'چھاوا' کے ٹریلر کی تو فلم میں چھترپتی سبھاجی مہاراج کی زندگی کے سفر کی ایک جھلک دیکھنے کو ملتی ہے جب انہوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے انتقال کے بعد شاہی تخت سنبھالا تھا۔

فلم کے ٹریلر کو دیکھا جائے تو چھترپتی سبھاجی مہاراج کے کردار میں وکی کوشل شیر کی طرح نظر آرہے ہیں جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ فلم وکی کوشل کے کیریئر کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔

فلم میں وکی رشمیکا مندنا وکی کوشل کی اہلیہ جبکہ اداکار اکشے کھنہ فلم کے ولن مغل شہنشاہ اورنگزیب کے کردار میں نظر آرہے ہیں ۔

ٹریلر کے بیک گراؤنڈ میں دل موہ لینے والی میوزک کمپوزیشنز کو بھی سنا جاسکتا ہے جنہیں مایہ ناز میوزیک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے۔