صحت
گرمیوں میں مکھیوں سے چھٹکارا کیسے پایا جائے؟
تیز پات مکھیوں اور مچھروں کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
گرمیوں میں مکھیوں سے چھٹکارا کیسے پایا جائے؟
تیز پات مکھیوں اور مچھروں کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
جیسے ہی گرمیوں میں درجہ حرارت بڑھتا ہے، گھروں کے آنگن اور کچن میں مکھیوں کی بھنبھناہٹ ایک بڑی پریشانی بن جاتی ہے۔ یہ مکھیاں نہ صرف گھر کے ماحول کو خراب کرتی ہیں بلکہ کچن میں موجود کھانے کو آلودہ کرکے مختلف بیماریوں کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔ لہٰذا ان سے نجات حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
اگر آپ بھی اپنے گھر میں ان مکھیوں سے تنگ ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ذیل میں دیے گئے چند آسان اور مؤثر گھریلو ٹوٹکوں کو آزما کر آپ ان سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ٹوٹکے نہ صرف سادہ ہیں بلکہ آپ کے گھر کو مکھیوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
تیز پات کا استعمال
تیز پات مکھیوں اور مچھروں کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو ایک بڑا مٹی کا پیالہ لینا ہوگا، جس میں پانچ تیزپات، پانچ کافور، اور دو چمچ نیم یا سرسوں کا تیل ڈال کر اسے جلا دیں۔
اس دوران گھر کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں تاکہ دھواں کچن میں پھیل جائے۔ تیز پات کی یہ خوشبو مکھیوں کو بھگا دے گی۔
بیکنگ سوڈا اور لیموں
مکھیاں زیادہ تر گندگی اور نمی والی جگہوں پر بسیرا کرتی ہیں، اس لیے کچن کاونٹر، سینک اور ڈسٹ بن کو صاف رکھنا ضروری ہے۔ بیکنگ سوڈا اور لیموں کا استعمال مکھیوں کو بھگانے کے لیے بہترین ہے۔
اس کے لیے کچن کی مختلف جگہوں پر بیکنگ سوڈا چھڑکیں اور اس پر لیموں کا رس ڈال دیں۔ یہ ٹوٹکا نہ صرف مکھیوں کو دور کرے گا بلکہ کچن میں موجود بیکٹیریا اور جراثیم سے بھی حفاظت فراہم کرے گا۔
لہسن کا اسپرے
مکھیوں کو بھگانے کے لیے آپ لہسن کا اسپرے بھی بنا سکتی ہیں، جو ایک قدرتی اور مؤثر طریقہ ہے۔
ایک ثابت کالی مرچ کو تین لہسن کے جووں کے ساتھ پیس کر اسپرے بوتل میں پانی بھر کر شامل کریں اور اچھی طرح ہلا لیں۔ اب اس مکسچر کو کچن کے دروازوں، کھڑکیوں اور کونوں پر چھڑکیں۔
لہسن کی تیز خوشبو مکھیوں کو کچن میں آنے سے روک دے گی۔
یہ آسان گھریلو ٹوٹکے آپ کے گھر کو مکھیوں سے پاک رکھنے اور بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوں گے۔
مزید خبریں
-
ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مفید غذائیں
-
ہر گھر میں موجود جسم کی چربی گھلانے والا مسالہ
-
جسم پر نیل کے نشانات ، کیا کوئی خطرے کی بات ہے؟
-
نظر کی کمزوری کی ابتدائی علامات اور حفاظتی اقدامات
-
نیند میں بار بار خلل؟ تھائیرائڈ کی ممکنہ خرابی کا اشارہ ہو سکتا ہے
-
ملیریا؛ ماہرین نے انسانوں کے برعکس مچھروں کا علاج تجویز کر دیا
-
کیا آنکھوں کی ورزشیں واقعی مؤثر ہیں؟
-
کورونا ویکسین، ہارٹ اٹیک سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ؟
-
بالوں، ہڈیوں اور بینائی کی بہتری کے لیے ٹونا مچھلی کا استعمال ضروری
-
ناشتہ اور دودھ، صحت مند زندگی کی کنجی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback


