کارتک آریان کی فلم ’عاشقی 3‘ کیوں نہیں کہلائے گی؟
اداکار کی جانب سے جاری فلم کے ٹیزر میں میکرز نے فلم کا ٹائٹل ظاہر نہیں کیا
بالی ووڈ اداکار کارتک آریان اور سری لیلا کی نئی فلم کی پہلی جھلک حال ہی میں منظر عام پر آئی، جسے دیکھ کر یہ قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ یہ ‘عاشقی 3‘ ہو سکتی ہے۔
فلم کے ٹیزر میں کارتک آریان کو مشہور گانا "تو میری زندگی ہے" گنگناتے دکھایا گیا ہے، تاہم فلم سازوں نے اس کا نام ظاہر نہیں کیا، اس سے یہ خیال جنم لے رہا ہے کہ یہ فلم دراصل ‘عاشقی 3‘ ہی ہو سکتی ہے۔
یہ میوزیکل رومانوی فلم معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی تخلیق ہے اور اسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
فلم پروڈیوسر بھوشن کمار نے چند سال قبل اس پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا، جس میں ابتدا میں اداکارہ ترپتی ڈمری کو کاسٹ کیا گیا تھا، تاہم بعد میں ان کی جگہ ساؤتھ انڈین اداکارہ سری لیلا کو شامل کیا گیا۔
بھوشن کمار کے مطابق ترپتی ڈمری اپنی دیگر فلم کی مصروفیات کے باعث اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں بن سکیں۔
فلم کے ٹیزر کے ساتھ ریلیز کی تاریخ، کاسٹ اور پروڈیوسر سمیت تمام اہم معلومات فراہم کی گئیں، لیکن فلم کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
رپورٹوں کے مطابق ابتدائی طور پر ‘عاشقی 3‘ کو بھوشن کمار اور مکیش بھٹ نے مل کر پروڈیوس کیا تھا۔ مکیش بھٹ نے ہی ‘عاشقی‘ کی پہلی دو فلمیں بنائی تھیں، بعد ازاں مارچ 2024 میں بھوشن کمار نے اعلان کیا کہ وہ اس فلم کو اکیلے پروڈیوس کریں گے۔
فلم کے نام کے حوالے سے ‘تو عاشقی ہے‘ پر گفتگو ہو رہی تھی، تاہم کارتک آریان اسے ‘عاشقی‘ فرنچائز کا حصہ بنانے کے خواہاں تھے۔
ستمبر 2024 میں مکیش بھٹ نے اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کی اور دہلی ہائی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ٹی سیریز کو ‘عاشقی‘ کا نام استعمال کرنے سے روک دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے میکرز پچھلی دو ‘عاشقی‘ فرنچائزز کے گانے استعمال کرنے میں آزاد ہیں، کیونکہ ان کے موسیقی کے حقوق ٹی سیریز کے پاس ہیں، تاہم فلم کے عنوان میں ‘عاشقی‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فلم ساز ابھی بھی امید کر رہے ہیں کہ کسی قسم کا سمجھوتہ ہو جائے اور انہیں "عاشقی" کا ٹائٹل استعمال کرنے کی اجازت مل جائے۔
شری لیلا اور کارتک آریان کی فلم ’عاشقی 3‘ کا شاندار ٹیزر جاری
بلاک بسٹر فلم 'پشپا: دی رول' کے چارٹ بسٹر سانگ ‘کسسِک‘ میں اپنے قاتلانہ فگر، ناگن جیسی لچکیلی کمر اور سزلنگ ہاٹ مووز کی بدولت شہرت کے ساتویں آسمان پر پہنچنے والی اداکارہ شری لیلا، اداکار کارتک آریان کے ہمراہ فلم ’عاشقی 3‘ کے ساتھ بالی وڈ ڈیبیو کیلئے تیار ہیں۔
ساؤتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ شری لیلا کے بالی وڈ ڈیبیو کی خبریں کافی عرصے سے گرم تھیں تاہم انوراگ باسو کی موسٹ اوویٹڈ فلم ’عاشقی 3‘ سے اداکارہ ترپتی دمری کو کِک آؤٹ کرنے کے بعد اداکارہ شری لیلا، کارتک آریان کے ساتھ اپنی اگلی فلم کیلئے تیار ہیں۔
شری لیلا کے بالی وڈ ڈیبیو پر مہر لگاتے ہوئے حال ہی میں ‘عاشقی 3‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں مقبول ہوگیا۔
شری لیلا کے ہمراہ اپنی نئی فلم کے ٹیزر میں اداکار کارتک آریان سال 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم عاشقی کے گانے ‘تو میری زندگی ہے‘ کا دوبارہ تخلیق شدہ ورژن گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
کارتک آریان کی جانب سے جاری فلم کے ٹیزر میں میکرز نے فلم کا ٹائٹل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن ٹیزر میں سنے جانے والے گانے اور کارتک کے لُک کی وجہ سے مداحوں نے فلم کے ٹائٹل کو بھانپ لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی فلم کی مختصر سی ویڈیو میں کارتک اور شری لیلا کے درمیان دکھنے والی کیمسٹری کافی متاثر کن ہے جسے دیکھ کر مداح بالی وڈ کی تازہ ترین جوڑی کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ شری لیلا کے کارتک آریان کے ہمراہ جلد ہی بالی وڈ میں ڈیبیو دیں گی، اس سے پہلے فلم ’پشپا 2‘ میں کسسک سانگ کے ساتھ شری لیلا نے مداحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی تھی، اب دیکھنا یہ ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری میں اداکارہ کی پرفارمنس پر شائقین کیا ردعمل دیں گے۔



