کرینہ نے کزن کی مہندی پر حسین لُک سے لائم لائٹ چرالی
کرینہ کا دلکش لُک توجہ کا مرکز
بھارتی سپر اسٹار کرینہ کپور نے اپنے کزن برادر آدر جین کی مہندی نائٹ پر اپنے حسین لُک سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
حسن و دلکشی اور قاتلانہ ناز و انداز والی کرینہ کپور اپنی اداکاری سے زیادہ اپنی باتوں اور اپنے نخروں کے سبب بالی وڈ متوالوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔
اداکارہ خود کو اپنی فیورٹ قرار دیتی ہیں اور سب کی فیورٹ بننے کیلئے وہ صرف اپنی اداکاری پر ہی نہیں لُکس پر بھی بے انتہا توجہ دیتی ہیں۔
اداکارہ کو بالی وڈ کی سب سے فیشن ایبل اداکارہ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ فیشن کو فالو نہیں کرتیں بلکہ یہ کہا جاسکتا ہے فیشن انہیں فالو کرتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اداکارہ اپنے لُکس اور ملبوسات کو کسی کے دیکھا دیکھی نہیں بلکہ اپنی عمر اور جسامت کے حساب سے منتخب کرتی ہیں اس لیے ہمیشہ وہ ہمیشہ دلکش نظر آتی ہیں۔
جہاں کپور خاندان میں اس وقت جشن کا سماں ہے وہیں فیشن کا بھی عروج دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ تقریب میں ہر ایک کی سب سے حسین لگنے کی چاہ ہے اور ایسے میں بازی کرینہ کپور اپنے نام کرتی نظر آئیں۔
کرینہ کپور اپنی پھوپھی کے بیٹے آدر جین کی مہندی کی تقریب میں کرشمہ کپور کے ساتھ پہنچیں جہاں انکا لُک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اس تقریبِ خاص میں بیبو نے لہنگا، شلوار سوٹ اور انارکلی کو نظر انداز کرتے ہوئے کافتان ڈریس کا انتخاب کیا۔
کرینہ کپور کا یہ کافتان ڈریس بھارتی معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی ایس کٹیور 2023 کی کلیکشن کا حصہ ہے۔
سبز رنگ کے اس حسین جوڑے پر فلورل پرنٹ کیا گیا جنکہ نیک لائن پر بھاری ایمبورائڈری کی گئی جبکہ کافتان کی سائڈ کھول کر اسے قمیص لُک دیا۔
اس کفتان کی لمبائی اداکاری کے ٹخنے چھوتی دکھ رہی ہے جبکہ اس کی نیک لائن پر لگائے گئے کپڑے پر مختلف رنگ دیکھے جاسکتے ہیں اور اس پر گوٹا بیل لگی ہوئی بھی نمایاں ہے۔
کرینہ کپور کی اسٹائلنگ دویاک ڈی سوزا نے کی جنہوں نے انکا لک اولڈ ورلڈ چارم اور نیو ایج گلیمر کے فیوژن سے بنایا جو شادی کی تقریب کیلئے نوجوان حسیناؤں کو ایک نیا لُک دے گیا۔
کرینہ کپور نے اس منفرد ڈریس کے ساتھ سبیاساچی کا ہی ڈیزائن کردہ برگنڈی کلر ویلوٹ کلچ کندھے پر چین کی مدد سے لٹکایا جبکہ سبیاساچی کی ہی میچنگ جیولری سے لُک کو مزید نکھارا جو انکے کانوں میں پڑے لٹکنے والے بندے تھے۔
کرینہ کپور نے منولو بلاہنک کے سنرے پمپس پہنے اور میک اپ کرواتے ہوئے آنکھوں کو ہیوی لُک دیتے ہوئے اسموکی آئیز رکھیں جبکہ باقی میک اپ ڈیوئی اور نیچرل رکھا۔
بیبو نے اپنی زلفوں کو بیچ کی مانگ پر پیچھے کی جانب ہاف ٹائے کیا جبکہ آدھی زلفیں کھلی چھوڑ دیں۔
تصاویر یہاں دیکھیں:





