فیشن

سبزے کے درمیان کھِلے پھول کی طرح اٹھلاتی درِ فشاں

اداکارہ نے بھائی کی شادی میں مہرون رنگ کا حسین جوڑا پہن کر قیامت ڈھا دی۔

Web Desk

سبزے کے درمیان کھِلے پھول کی طرح اٹھلاتی درِ فشاں

اداکارہ نے بھائی کی شادی میں مہرون رنگ کا حسین جوڑا پہن کر قیامت ڈھا دی۔

بھائ کی شادی میں لائم لائٹ چراتی درِ فشاں
بھائ کی شادی میں لائم لائٹ چراتی درِ فشاں

پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ درِ فشاں سلیم جہاں اداکاری میں اپنی مثال آپ ہیں وہیں اپنے بے پناہ حسن اور دلکشی کے سبب بہت سےدلوں کو گھائل کیے ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے سال 2020 میں ڈرامہ سیریل 'دل ربا' میں ایک سپورٹنگ کردار سے ٹی وی پر اپنا ڈیبیو کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے صفِ اول کی اداکاراؤں میں اپنی جگہ مستحکم کرلی۔

اس کے بعددرِ فشان جس ڈرامے میں نظر آئیں وہ کامیاب ہوگیا جس میں 'بھڑاس'، 'پردیس'، 'جرم'، 'کیسی تیری خود غرضی'،'جیسے آپ کی مرضی' اور 'خئی' شامل ہے۔

تاہم جو شہرت انہیں کو ڈرامہ سیریل 'عشق مرشد' سے ملی اس نے انہیں سرحد پار بھارت میں بھی دلوں کی دھڑکن بنا دیا۔

اپنے کریئر کے مختصر سے عرصے میں ہی درِ فشاں نے اسکرین پر اپنے کردار اس طرح سے نبھائے کہ گویا وہ ان کے نام کی دوسری پہچان بن گئے پھر وہ چاہے خئی کی 'زمدا' ہو یا عشق مرشد کی 'شبرا'۔۔۔

جہاں اداکارہ اپنی فنکارانہ صلاحیت کے سبب ڈراموں کی کامیابی کی ضمانت بنتی جارہی ہیں وہیں ان کے حسن اور معصومیت نے لوگوں کو دیوانہ بنا رکھا ہے۔

حال ہی میں درِفشاں کے بھائی کی شادی کی تقریبات منعقد ہوئی جس کے ہر فنکشن میں انہوں نے اپنی سج دھج اور دلکشی سے ساری لائم لائٹ چرالی۔

اداکارہ شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات میں اپنے جلووں کی تصاویر شیئر کرچکی ہیں لیکن ان کی حالیہ مہرون جوڑے میں ملبوس تصاویر نے انہیں شہزادیوں کی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔

اداکارہ کے اس لک کی بات کی جائے تو یہ خوبصورت انارکلی اسٹائل جوڑا معروف ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی تخلیق ہے۔

ویلوٹ، جامہ وار اور شیفون کی کلیوں والی اس فراک کے دامن پر مختلف طرح کی کڑھائی کی پٹیوں اور لیسز نے چار چاند لگادیے، مہرون آستینیں اور اس پر کڑھائی کا بنچ پورے ڈریس کو انتہائی جاذب نظر بناتا نظر آیا جبکہ فراک کی باڈی پر پہنی گئی سنہرے اور سلور کام سے بھری ہوئی کوٹی نے اسے الگ ہی رونق بخش دی۔

صرف فراک ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ میچنگ چوڑی دار پاجامہ، جامہ وار کے پلٹاوے کے ساتھ چاروں پلووں پر خوبصورت کڑھائی سے مزین دوپٹہ ان کے مکمل لباس کو مہارانیوں والی لک دیتا نظر آیا۔

اس حسین لباس کے ساتھ ادکارہ نے سبز رنگ کے کندن کے جیولری سیٹ کا انتخاب کیا جب کہ سٹل میک اپ، اسموکی آئیز اور ویوی ہیئر اسٹائل ان کے دلکشی کو مزید عروج پر پہنچادیا۔

اداکارہ نے اس فوٹو شوٹ کے لیے سبزے سے بھرا مقام چنا جس میں سبز رنگ کے پیڑ پودوں کے درمیان مہرون رنگ کے لباس میں وہ کسی پھول کی مانند کھلی ہوئی نظر آئیں۔

تصاویر پر تبصروں نے مداحوں نے محبت اور تعریفوں کی بھرمار کردی، جس میں ایک مداح کا تو کہنا یہ تھا کہ 'یہاں دنیا کی ساری خوبصورتی تمام ہوتی ہے'۔

اداکارہ کی تصاویر یہاں دیکھیے:

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام