فیشن

سسرالی شادی میں عالیہ بھٹ کا لُک خراب کرنے والی کون؟

آدر جین کی مہندی پر عالیہ بھٹ توجہ کا مرکز

Web Desk

سسرالی شادی میں عالیہ بھٹ کا لُک خراب کرنے والی کون؟

آدر جین کی مہندی پر عالیہ بھٹ توجہ کا مرکز

سسرالی شادی میں عالیہ بھٹ کا لُک خراب کرنے والی کون؟
سسرالی شادی میں عالیہ بھٹ کا لُک خراب کرنے والی کون؟

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے دیور آدر جین کی مہندی میں اپنے دلکش لُک کو ایک غلطی کر کے ٹرولنگ کی نذر کروادیا۔

عالیہ بھٹ اپنی بہترین اداکاری، حسن اور فیشن سینس کے سبب سب کے دلوں پر راج کرتی ہیں کسی کو انکی اداکاری سب سے منفرد لگتی ہے تو کسی کو انکے ملبوسات بھاتے ہیں۔

اداکارہ فلموں میں بہترین لُکس لینے کے علاوہ تقریبات میں بھی اپنے لُک کا خاص خیال رکھتی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے آدار جین کی مہندی کی تقریب میں اپنے شوہر و اداکار رنبیر کپور اور والدہ سونی رازدان کے ساتھ شرکت کی اور اپنی پہلی ہی جھلک سے سب کو دیوانہ بنالیا لیکن ان کا مکمل لُک دیکھنے کے بعد فیشن کے متوالے سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کو ٹرول کرتے دکھے۔

ان دنوں کپور خاندان میں جشن کا سماں ہے جس کی وجہ آدر جین اور الیکھا اڈوانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہے۔

آدر جین اور الیکھا کی 19 فروری کو ممبئی میں مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کپور خاندان سج سنور کر پہنچا۔

اس تقریب میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے دیسی لُک لیے اور ایک دوسرے کو کامپلیمنت کرتے نظر آئے۔

رنبیر کپور نے سفید کُرتے پاجامے کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے بروکیڈ ایمبروائڈڈ نہرو جیکٹ پہنی۔

عالیہ بھٹ نے زرد رنگ کی سلیولیس اور یو نیک لائن والی چھوٹی قمیص کے ساتھ میچنگ غرارہ پہنا۔ 

اس دیسی جوڑے کی خوبصورتی میں اضافہ اس پر ہوا مرر ورک کر رہا ہے جس کے سبب عالیہ بھٹ چمکتی ہوئی دکھیں۔

عالیہ بھٹ نے اپنے دلکش لُک کو چار چاند جارجٹ کا میچنگ دوپٹہ خوبصورتی سے کاندھے پر سیٹ کرکے لگائے جبکہ میچنگ پوٹلی بھی ہاتھ میں پکڑی جو انہیں مزید دیسی حسن بخش گئی۔

عالیہ بھٹ کے جوڑے کے علاوہ انکی اسیسوریز بھی توجہ کا مرکز بنیں جن میں سنہری چاند بالیاں، ہیلز اور  انگوٹھیاں شامل ہیں ۔ 

اگرچہ عالیہ بھٹ کا یہ لُک دیکھتے ہی دلکش قرار پایا لیکن عالیہ بھٹ جیسے ہی کیمرے کی سامنے پوز دینے کے بعد ایونٹ کا حصہ بننے کیلئے مڑیں کو ایسا منظر دیکھنے کو ملا کے فیشن کے متوالوں کی چیخیں نکل گئیں۔

دراصل عالیہ بھٹ نے اپنی زلفوں کو پیچھے کی جانب کر کے سلیک پونی ٹیل کے ساتھ چوٹی باندھ رکھی تھی لیکن اس چوٹی کو باندھتے ہوئے جامنی پولکا ڈاٹ ریبن کا استعمال کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کا ہیئر اسٹائل شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور فینز کو حیرت ہے کہ اداکارہ زرد غرارہ سوٹ کے ساتھ جامنی ریبن سے زلفیں کیسے باندھ سکتی ہیں۔ 

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ اس ایک ریبن نے پورا لُک خراب کر کے رکھ دیا ہے‘ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’نظر بٹو ہے یہ‘۔