فیشن

درِ فشاں کی خوبصورت انارکلی فراک بھارتی ڈیزائنر کی کاپی نکلی

درِ فشاں مہرون رنگ کے انتہائی جاذب نظر جوڑے میں شہزادیوں کو مات دیتی نظر آئیں

Web Desk

درِ فشاں کی خوبصورت انارکلی فراک بھارتی ڈیزائنر کی کاپی نکلی

درِ فشاں مہرون رنگ کے انتہائی جاذب نظر جوڑے میں شہزادیوں کو مات دیتی نظر آئیں

اداکارہ کا جوڑا محسن نوید رانجھا نے تیار کیا تھا۔
اداکارہ کا جوڑا محسن نوید رانجھا نے تیار کیا تھا۔

پاکستانی اداکارہ درِ فشاں کی زیب تن کی گئی خوبصورت مہرون رنگ کی انارکلی فراک بھارتی ڈیزائنر کی کاپی نکلی۔

دل موہ لینے والی خوبصورتی کی حامل اداکارہ نے حال ہی میں اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کی تھی جس کی تقریبات سے ان کے سولو فوٹو شوٹ خاصے وائرل ہورہے ہیں۔

اداکارہ کی اب تک چار لُکس سامنے آچکی ہیں جس میں ایک میں انہوں نے گہرے زرد رنگ کا چٹاپٹی کلرز سے مزین جوڑا پہنا جو ڈیزائنر نکی نینا کا شاہکار تھا۔

ایک میں وہ آئیوری رنگ کے مخملی غرارے میں غضب ڈھاتی نظر آئیں جو معروف ڈیزائنر حسین ریہڑ نے تیار کیا تھا جبکہ ایک میں وہ گلابی رنگ کی ساڑھی میں کسی گلاب کی پنکھڑی کی ہی مانند کھلکھلاتی نظر آئیں جو فیشن برانڈ میوز لکس کی کلیکشن تھی۔

تاہم ان کی چوتھی لک سب سے زیادہ خوبصورت اور دلکشی کا شاہکار نظر آئی جس میں انہوں نے معروف پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی تیار کردہ مہرون رنگ کی انارکلی فراک پہنی۔

اس گہرے سرخ لباس کے فوٹو شوٹ کے لیے اداکارہ نے ایک سرسبز مقام کا انتخاب کیا جس نے انہیں باغیچے میں کھلے پھول کی طرح نمایاں کردیا۔

تاہم عقابی نظریں رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے درِ فشاں کے اس جوڑے کو پہچان لیا جو ہو بہو  بھارتی ڈیزائنر کے تخلیق کردہ جوڑے کی نقل نکلا۔

اسکرین گریب/انسٹاگرام
اسکرین گریب/انسٹاگرام

مذکورہ فراک بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیا ساچی کا شاہکار تھا جو ان کی لمیٹڈ ایڈیشن کلیکشن میں شامل تھا اور گزشتہ برس اکتوبر میں لانچ کیا گیا تھا۔

تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ اداکارہ نے خود ڈیزائنر سے یہ لباس خصوصی طور پر اپنی پسند کے مطابق تیار کروایا تھا یا پاکستانی ڈیزائنر نے خود بھارتی ڈیزائنر کو کاپی کیا۔

اس کے علاوہ دونوں ڈیزائنر کی جانب سے ان ملبوسات کی قیمتوں کا پوچھنے پر اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوسکا۔

ڈریس کی تفصیلات کو دیکھا جائے تو ویلوٹ، جامہ وار اور شیفون کی کلیوں والی اس فراک کے دامن پر مختلف طرح کی کڑھائی کی پٹیوں اور لیسز نے چار چاند لگادیے۔

ویلوٹ کی مہرون آستینیں اور اس پر کڑھائی کا بنچ پورے ڈریس کو انتہائی جاذب نظر بناتا نظر آیا جبکہ فراک کی باڈی پر پہنی گئی سنہرے اور سلور کام سے بھری ہوئی کوٹی نے اسے الگ ہی رونق بخش دی۔

صرف فراک ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ میچنگ چوڑی دار پاجامہ، جامہ وار کے پلٹاوے کے ساتھ چاروں پلووں پر خوبصورت کڑھائی سے مزین دوپٹہ ان کے مکمل لباس کو مہارانیوں والی لک دیتا نظر آیا۔