سوشل میڈیا

مسٹر بیسٹ کی ماہانہ آمدنی لیک، انٹرنیٹ صارفین حیران

دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر کی آمدنی کے اسکرین شاٹس سامنے آگئے۔

Web Desk

مسٹر بیسٹ کی ماہانہ آمدنی لیک، انٹرنیٹ صارفین حیران

دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر کی آمدنی کے اسکرین شاٹس سامنے آگئے۔

مسٹر بیسٹ دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر ہیں۔
مسٹر بیسٹ دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر ہیں۔

دنیاکے سب سے بڑے یوٹیوبر ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کہلائے جانے والے مسٹر بیسٹ کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے ماہانہ حاصل ہونے والی آمدنی کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

خیال رہے کہ مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر 36 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے۔

مسٹر بیسٹ جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، جو اپنی پیچدہ چیلنجز اور بھاری بھرکم انعامات والی ویڈیوز کے لیے جانے جاتے ہیں۔

یوٹیوب صارفین کو اپنے پسندیدہ کانٹینٹ کری ایٹر کو یوٹیوب کی جانب سے حاصل ہونے والی آمدن جانے میں خاصی دلچسپی ہوتی ہے اور مسٹر بیسٹ کے دنیا کا نمبر 1 یوٹیوب چینل ہونے کے سبب سبھی یہ جاننے کی خواہش رکھتے ہیں کہ جمی ڈونلڈ سن کتنا کماتے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈرامہ الرٹ نامی اکاؤنٹ نے مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل کی مبینہ آمدنی کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'مسٹر بیسٹ کی یوٹیوب آمدنی لیک ہو کر آن لائن شیئر کی جارہی ہے'۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

شیئر کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا گیا کہ مسٹر بیسٹ کو گزشتہ 28 دنوں میں 2٫688 ارب ویوز ملے اور انہوں نے ماہانہ 40 لاکھ ڈالر (ایک ارب 11 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) سے زیادہ رقم کمائی۔

مذکورہ پوسٹ پر متعدد صارفین اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آئے، ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'اس میں اسپانسرز بھی شامل کریں اور ہم یہاں 70 لاکھ ڈالر ماہانہ کی بات کررہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ مسٹر بیسٹ اس کے حقدار ہیں'۔

مسٹر بیسٹ یا ان کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک ان دعووں پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا لیکن ان کے متعدد انتہائی کامیاب یوٹیوب چینلز کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صرف یوٹیوب سے ان کی مجموعی آمدنی سالانہ 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

یوٹیوب سے ہٹ کر بھی جمی ڈونلڈ سن نے اپنی ایک وسیع کاروبارہ سلطنت بنا رکھی ہے۔

اگرچہ سامنے آنے والے اعداد و شمار کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مسٹر بیسٹ نہ صرف سبسکرائبرز بلکہ ریونیو جنریشن میں بھی یوٹیوب پر حاوی ہیں۔