انفوٹینمنٹ

’چھاوا‘ کی کامیابی کے بعد وکی کوشل نے دیسی گھرانوں کی رسم دہرا دی

اداکار وکی کوشل کی تازہ ویڈیو توجہ کا مرکز

Web Desk

’چھاوا‘ کی کامیابی کے بعد وکی کوشل نے دیسی گھرانوں کی رسم دہرا دی

اداکار وکی کوشل کی تازہ ویڈیو توجہ کا مرکز

اداکار وکی کوشل کی تازہ ویڈیو توجہ کا مرکز
اداکار وکی کوشل کی تازہ ویڈیو توجہ کا مرکز

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار وکی کوشل اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکارہ رشمیکا مندانا کی موسٹ اوویٹڈ فلم ‘چھاوا ‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔

 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تاریخی بایوپک ڈرامہ فلم ’چھاوا‘ بھارت میں 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔ 

فلم ’چھاوا‘ کی کامیابی اور اداکار وکی کوشل کو سوشل میڈیا و مداحوں کی جانب سے ملنے والی بے پناہ پذیرائی کے تناظر میں وکی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے مداحوں سے   ایک دلکش ویڈیو شیئر کی۔ 

انسٹاگرام پر جاری ہونے والی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں مقبول ہوگئی جس میں وکی کوشل کو اپنی نظر اترواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نظر اترائی کی رسم  نظر بد سے بچنے کے لیے ایک روایتی ہندوستانی و پاکستانی رسم ہے مختلف لوگ مختلف طریقوں سے نظر اتارتے ہیں جس کا مقصد بری نظر کو رفع کرنا ہوتا ہے۔

وکی کوشل کی نظر اترائی

انسٹاگرام پر جاری ہونے والی ویڈیو میں اداکار وکی کوشل کو  ان کے گھر کی ہاؤس ہولڈ ہیلپ آشا تائی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکار وکی کوشل اپنے  اپارٹمنٹ کے دروازے کے بالکل باہر کھڑے ہیں اور اس موقع پر آشا تائی مرچوں سے ان کی نظر اتار رہی ہیں۔ 

نظر اتارتے وقت اداکار مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کے بعد انہوں نے آشا تائی کی جانب دیکھ کر ہاتھ جوڑتے ہوئے  ان سے گھر کے اندر آنے کی اجازت مانگی اور پھر تائی کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر وکی گھر میں ڈاخل ہوئے ۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے وکی کا کہنا تھا کہ ‘آشا تائی نے مجھے کامیاب ہوتے ہوئے دیکھا ہے، قد اور زندگی دونوں میں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘کل تائی نے میری فلم چھاوا دیکھی اور اصرار کیا مجھے آپ کینظر اتارنے دیں،  یہ ان کا ہمیشہ سے مجھ سے محبت کا اظاہار کرنے اور مجھے بری نظر سےبچانے کا طریقہ رہا ہے، میں ان کا شکرگزار ہوں‘۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور رشمیکا کی فلم ’چھاوا‘ نے اپنی ریلیز کےصرف سات دنوں میں 200 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کے آخری 45 منٹ حیرت انگیز ہیں جس کے ساتھ فلم کا کلائمکس شائقین کو جذباتی کر رہا ہے۔

فلم ’چھاوا‘ کے بارے میں

بات کی جائے فلم 'چھاوا' کے ٹریلر کی تو فلم میں چھترپتی سبھاجی مہاراج کی زندگی کے سفر کی ایک جھلک دیکھنے کو ملتی ہے جب انہوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے انتقال کے بعد شاہی تخت سنبھالا تھا۔

فلم کے ٹریلر کو دیکھا جائے تو چھترپتی سبھاجی مہاراج کے کردار میں وکی کوشل شیر کی طرح نظر آرہے ہیں جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ فلم وکی کوشل کے کیریئر کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔

فلم میں وکی رشمیکا مندنا وکی کوشل کی اہلیہ جبکہ اداکار اکشے کھنہ فلم کے ولن مغل شہنشاہ اورنگزیب کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔

ٹریلر کے بیک گراؤنڈ میں دل موہ لینے والی میوزک کمپوزیشنز کو بھی سنا جاسکتا ہے جنہیں مایہ ناز میوزیک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے۔