فلم / ٹی وی

ڈراما سیریل ’جڑواں’کی کہانی 1998 کی فلم کا چربہ نکلی؟

نیٹیزنز نے دونوں کہانیوں میں حیران کن مماثلت تلاش کرلی۔

Web Desk

ڈراما سیریل ’جڑواں’کی کہانی 1998 کی فلم کا چربہ نکلی؟

نیٹیزنز نے دونوں کہانیوں میں حیران کن مماثلت تلاش کرلی۔

نیٹیزنز نے دونوں کہانیوں میں حیران کن مماثلت تلاش کرلی۔
نیٹیزنز نے دونوں کہانیوں میں حیران کن مماثلت تلاش کرلی۔

ڈرامہ سیریل 'بے بی باجی' اور 'مائی ری' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی چائلڈ اسٹار اداکارہ عینا آصف ان دنوں ڈراما سیریل ’جڑواں’ میں اپنے ڈبل رول سے ناظرین کی توجہ مبذول کرائے ہوئی ہیں۔

عینا آصف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں خوب شہرت حاصل کی۔'بے بی باجی' اور 'مائی ری' کے علاوہ ان کے مشہور ڈراموں میں 'پہلی سی محبت'، 'دل مانے نہ'، 'بدنصیب'، 'ہم تم'، 'پہچان'، 'پنجرا' اور دیگر شامل ہیں۔

حال ہی میں ان کا ڈرامہ 'وہ ضدی سی' نشر ہوا جس میں ان کی اداکاری کی خوب تعریف کی گئی، اداکاری کے ساتھ ساتھ عینا آصف نے اپنی پڑھائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

ڈراما جڑواں کی کہانی:

نجی لائف اور پیشہ ورانہ زندگی میں اعتدال قائم  کرنے والی اداکارہ عینا آصف ان دنوں ڈراما سیریل ’جڑواں’ میں لیڈ رول ادا کرتی کرتی نظر آرہی ہیں جو جڑواں بہنوں سارا اور زارا کا ہے جہاں ایک طرف معصوم اور نرم مزاج سارہ ہے تو  دوسری جانب بےباک اور نڈر زارا۔

ان دونوں جڑواں بہنوں کے گرد گھومتی کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ یہ بہنیں دکھنے میں ہوبہو ایک جیسی نظر آتی ہیں لیکن ان کی شخصیات ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔

 ایک نرم مزاج اور خاموش طبیعت کی حامل ہے، جبکہ دوسری بے باک اور خود اعتماد ہے۔ لیکن ان کی زندگیاں غیر متوقع موڑ لیتی ہیں، جس کے نتیجے میں غلط فہمیاں اور جذباتی کشمکش جنم لیتی ہے۔

غرض کہ یہ ڈرامہ اپنی دلچسپ کہانی اور شاندار کاسٹ کی وجہ سے ناظرین کا پسندیدہ بن چکا ہے، جس کی کاسٹ میں عینا آصف ، ژالے سرحدی، عدنان رضا میر، صبرین حِسبانی اور شہود علوی شامل ہیں۔

تاہم ابھی اس ڈرامے کے چند ہی قسط نشر ہوئی تھی کہ اس  پر 1998 میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم ’دی پیرنٹ ٹریپ’ کی کہانی نکل کرنے کا الزام لگ گیا۔

دی پیرنٹ ٹریپ:

یہ فلم  1998 کی ایک امریکی رومانوی کامیڈی فلم ہے، جو نینسی مائرز کی بطور ہدایتکارہ پہلی فلم تھی۔

فلم میں ڈینس کوائیڈ اور نتاشا رچرڈسن ایک طلاق یافتہ جوڑے کے کردار میں ہیں، جو اپنی جڑواں بیٹیوں کی پیدائش کے بعد الگ ہو جاتے ہیں۔

جبکہ اس فلم میں  لنڈسے لوہان دونوں جڑواں بہنوں،ہیلی پارکر اور اینی جیمز کا کردار ادا کرتی ہیں، کہانی میں دکھایا گیا تھا کہ نک اور الزبتھ  جڑواں بیٹوں کی پیدائش کے بعد علیحدگی اختیار کرتے ہیں تو نک کو ہیلی کی پرورش کی ذمہ داری ملتی ہے، اور وہ اسے ناپا، کیلیفورنیا میں اپنے انگوروں کے فارم پر پالنے لگتا ہے۔

 جبکہ الزبتھ اینی کو لندن انگلینڈ میں پالتی ہے، جہاں وہ ایک شادی کے ملبوسات کی ڈیزائنر کے طور پر کام کرتی ہے۔

تقریباً 12 سال بعد، 1998 میں قسمت کا کھیل ایسا ہوتا ہے کہ دونوں بہنیں ایک ہی گرلز سمر کیمپ میں بھیج دی جاتی ہیں۔ وہاں ان کے درمیان سخت رقابت شروع ہو جاتی ہے جہاں وہ ایک دوسرے کو پہچان جاتی ہیں اور پھر وہ فیصلہ کرتی ہیں کہ ایک دوسرے کی جگہ لے کر اپنے والدین کو دوبارہ اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گی۔

جڑواں کی کہانی دی پیرنٹ ٹریپ کا چربا؟

دونوں کہانیوں میں حیران کن مماثلت دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈراما 1998 کی اس فلم سے نقل کیا گیا ہے۔

جبکہ کئی صارفین اس ڈرامے میں عینا آصف کی اداکاری کو بھرپور سپورٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔