انفوٹینمنٹ

اللو ارجن کی پسندیدہ بالی وڈ فلم کونسی؟

پشپا اسٹار کا کہنا ہے کہ وہ ہر قسم کی فلموں کو دیکھنا پسندکرتے ہیں

Web Desk

اللو ارجن کی پسندیدہ بالی وڈ فلم کونسی؟

پشپا اسٹار کا کہنا ہے کہ وہ ہر قسم کی فلموں کو دیکھنا پسندکرتے ہیں

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

اداکار اللو ارجن بھارتی سینما کے ’سپر ہیروز‘ کے طور پر جانے جاتے ہیں، ان کی ڈائیلاگ ڈلیوری ، ایکشن ، اسٹائل سب کچھ کمال کا ہے۔

انہوں نے ساؤتھ انڈین فلموں میں اپنے کام کا لوہا منوایا ہے جس کا ثبوت ان کی فلم ’پشپا2‘ ہے جس نے صرف ساؤتھ انڈیا ہی نہیں بلکہ ہندی سینیما کے سرکٹ میں بھی معقول آمدن کی تھی لیکن اللو ارجن کی ایک خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ابھی تک کسی بالی وڈ فلم میں کام نہیں کیا۔

ہاں البتہ انہوں نے رنبیر کپور کی ہٹ لیکن متنازعہ فلم ’ انیمل‘ کی ضرور تعریف کی اور ہے اور ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر اس کا سیکوئل بنایا گیا تو وہ اس میں کام کرنا پسند کریں گے۔

انڈین میڈیا سے بات کرتے ہوئےاللو ارجن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس فلم ’انیمل‘ میں کام کرنا پسند کرتے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ ہر قسم کی فلمیں دیکھنے سے لطف اندوز ہوتے ہیںم،سائنس فکشن، رومانوی ڈرامہ، ڈرامہ، کامیڈی،مجھے سب کچھ پسند ہے۔

جب اللوارجن سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی ایسی حالیہ فلم ہے جسے دیکھ کر انہیں لگا ہو کہ وہ اس میں کام کرنا چاہتے، تو انہوں نے جواب دیا، نہیں، ایسی کوئی فلم نہیں ہے جس کے بارے میں میں کہوں کہ میں اسے کرنا چاہتا تھا لیکن کچھ فلمیں ہیں جو واقعی مجھے بہت پسند آئیں۔

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

انہوں نے کہا کہ اداکاری کے لحاظ سے مجھے رنبیر کپور کی ’انیمل‘ بہت پسند آئی، رنبیر کپور کی شاندار پرفارمنس تھی، یہ ایک ایسی فلم ہے جو مجھے واقعی پسند آئی، اس کے علاوہ کچھ اچھی تیلگو فلمیں بھی آئی ہیں۔

اداکار اللو ارجن نے یہ بھی بتایا کہ وہ کس قسم کی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں اور کہا کہ وہ ہر قسم کی ، بڑی سے چھوٹی، اعلیٰ سے معمولی، میرا ذوق بہت وسیع ہے، میں ایک نایاب موضوع پر بنی فلم بھی دیکھ سکتا ہوں، ایک ہلکی پھلکی فلم بھی دیکھ سکتا ہوں، اگر فلم اچھی بنی ہو تو میں ضرور دیکھوں گا، میں عام طور پر ہارر یا مسٹری پر مبنی فلموں کا شوقین نہیں ہوں لیکن اگر وہ واقعی اچھی بنائی گئی ہوں تو ضرور دیکھوں گا، میں ہر صنف سے لطف اندوز ہوتا ہوں جیسے سائنس فکشن، رومانوی ڈرامہ، کامیڈی مجھے سب کچھ پسند ہے۔

فلم انیمل کے بارے میں تفصیلات:

’انیمل‘ جو 2023 میں ریلیز ہوئی، ایک ایکشن ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری سندیپ ریڈی وانگا نے کی ہے،اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول، راشمیکا مندنا اور تریپتی ڈمری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کو ملے جلے تبصرے ملے، خاص طور پر اسے زہریلی مردانگی اور عورتوں کے ساتھ منفی رویے کو بڑھاوا دینے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن تجارتی لحاظ سے فلم نے شاندار کامیابی حاصل کی، اس کے علاوہ فلم میں تشدد سے بھرے مناظر بھی تھے جن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، کئی لوگوں نے فلم کے خلاف شکایات درج کروائیں کہ اس فلم کے ذریعے معاشرے میں تشدد بڑھ سکتا ہے، معروف اسکرین پلے رائٹر جاوید اختر نے بھی اس حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

اللو ارجن کے کام کا محاذ:

اللو ارجن کو آخری بار سکومار کی فلم’پشپاٹو:دی رول‘ میں دیکھا گیا تھا، یہ فلم گزشتہ سال 5 دسمبر کو ریلیز ہوئی اور 2021 کی ہٹ فلم ’ پشپا دی رائز‘ کی کہانی کو آگے بڑھاتی ہے، جس نے اپنی زبردست کہانی، موسیقی اور اداکاروں کی کارکردگی سے ناظرین کو متاثر کیا تھا، اس فلم میں راشمیکا مندنا اور فہد فاضل بھی شامل ہیں، ’پشپاٹو‘کومیتری مووی میکرز اور سکومار رائٹنگز کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

ریلیز کے بعد سے، "پشپا 2" نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے، صرف تین ہفتوں میں بھارت اور عالمی سطح پر 1500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے، اللو ارجن ’پشپاسیریز‘ کی نئی فلم کا بھی اعلان کرچکے ہیں جو ممکنہ طور پر 2028 میں ریلیز ہوگی۔