اسکینڈلز

رپورٹ شیئر کرنے کے بعد روزلین کا حنا خان پر ایک اور الزام

اداکارہ حنا خان کے کینسر کے علاج پر سنگین الزامات لگا چکی ہیں۔

Web Desk

رپورٹ شیئر کرنے کے بعد روزلین کا حنا خان پر ایک اور الزام

اداکارہ حنا خان کے کینسر کے علاج پر سنگین الزامات لگا چکی ہیں۔

روزلین نے حنا خان کی اسکین رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
روزلین نے حنا خان کی اسکین رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ روزلین خان اس وقت سے سرخیوں میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں جب سے انہوں نے حنا خان کے کینسر کی تشخیص پر سوالات اٹھائے ہیں۔

اداکارہ خود بھی اسٹیج 4 کے کینسر کا مقابلہ کر کے صحتیاب ہوچکی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے انہوں نے حنا خان پر اپنے مداحوں کو گمراہ کرنے اور کینسر کے علاج کو'پبلسٹی' کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

حنا خان نے 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے'، 'کسوٹی زندگی کی 2'، 'بگ باس 11'، خطروں کے کھلاڑی 8' اور بہت سے دیگر شوز میں اپنی ہٹ پرفارمنس سے شائقین کو متاثر کیا ہے۔

خیال رہے کہ حنا خان کو جون 2024 میں اسٹیج تھری چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

جس کے بعد سے ان کا علاج تاحال جاری ہے لیکن اس تکلیف دہ سفر کے دوران بھی نہ صرف وہ کام کرتی نظر آئیں بلکہ زندگی سے لطف اٹھانا بھی نہیں بھولیں۔

جہاں حنا خان نے اب تک روزلین خان کی جانب سے کھڑے کیےگئے  اس تنازع پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے وہیں روزلین خان نے مبینہ طور پر ان پر ایک اور چونکا دینے والا الزام عائد کر دیا ہے۔

اسکرین گریب/انسٹاگرام
اسکرین گریب/انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر روزلین خان نے ایک پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ حنا خان کی ٹیم، ان کی ایما مجھے نشانہ بنا رہی ہے، تاہم اس پوسٹ کو بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا۔

روزلین خان نے لکھا کہ وہ پی ای ٹی اسکین رپورٹ شیئر کر رہی ہیں لیکن اسے ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے، 'جب بھی میں پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ پوسٹ کر رہی ہوں وہ ڈیلیٹ ہو رہی ہے؟ وہ اس رپورٹ کے لیے عدالت کیوں نہیں جا رہی یا پولیس اسٹیشن میں کیوں نہیں جارہیں؟

مزید یہ کہ روزلین نے یہ بھی لکھا کہ 'حنا چھپن چھپائی کھیل رہی ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ رپورٹ کی سچائی سامنے آئے۔

انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پر ان کی پوسٹ کی 'رپورٹ' ہو رہی ہے اور اسی لیے اسے ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے۔

روزلین نے دعویٰ کیا کہ انہیں حنا خان کی پی ای ٹی اسکین رپورٹ اسپتال سے موصول ہوئی ہے جہاں وہ اپنا علاج کروا رہی ہیں۔

اسکرین گریب/انسٹاگرام
اسکرین گریب/انسٹاگرام

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'حتیٰ کے اسپتال بھی رپورٹس کی سچائی کی حمایت کرے گا، وہ (حنا خان) جانتی ہیں کہ وہ آپ سب کو کئی ماہ سے اسٹیج 3 کے کینسر کا جھوٹ بول رہی ہے'۔

دوسری جانب ایسا لگتا ہے کہ حنا خان نے بالواسطہ طور پر اپنے کینسر کی تشخیص اور روزلین خان کے دعووں سے کھڑے ہونے والے ڈراموں کا جواب دیا ہے۔

ایک حالیہ پوسٹ میں حنا نے ایک مشروب سے لطف اٹھانے کی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں کچھ یوں لکھا نظر آرہا ہے کہ 'دریں اثنا میں اپنے کمرے میں، کسی کو ٹکے کی اہمیت نہ دینے کے مرحلے میں'۔

روزلین خان کی جانب سے حنا خان پر کینسر کو تشہیر کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگانے کے بعد، انکیتا لوکھنڈے نے اپنی دوست کے لیے حمایت کا اظہار کیا اور روزلین کے خلاف سخت پیغام لکھا لیکن وہ ان کے لیے قانونی مسائل کا سبب بن گیا۔

انکیتا نے کینسر کے ساتھ حنا کی جنگ پر سوال اٹھانے پر روزلین کو 'سستا' کہا تھا، جس کے جواب میں روزلین نے انکیتا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا اور انہیں حنا کی رپورٹس کو ثابت کرنے کا چیلنج بھی دیا۔