وائرل اسٹوریز
مریم نواز نے کرکٹ کو تشہیری مہم کا حصہ بنا لیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک کرکٹ ویڈیو میں اپنے ترقیاتی کام دکھائے ہیں
مریم نواز نے کرکٹ کو تشہیری مہم کا حصہ بنا لیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک کرکٹ ویڈیو میں اپنے ترقیاتی کام دکھائے ہیں
پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کی گہما گہمی کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نہایت عمدگی سے ایک ویڈیو میں کرکٹ اور اپنے ترقیاتی کاموں کی ایک ساتھ تشہیر کی ہے۔
مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں یہ دکھایا جارہا ہے کہ خواتین کرکٹ ٹیموں کا میچ ہورہا ہے لیکن ایک ٹیم میچ ہار رہی ہے ۔
اس دوران کرکٹ ٹیم کا کوچ کہتا ہے کہ اب انہیں کچھ کرنا ہوگا ، اس لیے کپتان کو کھیلنے کے لیے بلاؤ، جس پر ہاتھوں میں بلا، ہیلمٹ پہنے اور شرٹ پر مریم لکھی ہوئی ایک کرکٹر میدان میں داخل ہوتی ہے، مریم کی انٹری پر پورے گراونڈ میں شور مچ جاتا ہے اور شائقین مریم سے سینچری کا مطالبہ کرنے لگتے ہیں اور پھر چھکوں پر چھکے مار کر ٹیم کو فتح دلوا دیتی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک خاص بات یہ ہے کہ مریم نامی بیٹسمین جب بھی کوئی چھکا مارتی ہیں تو گیند ان کے ترقیاتی کاموں پر جا گرتی ہے۔
وہ ایک بال پر چھکا مارتی ہیں تو گیند ایک کھیت میں جا گرتی ہیں اور اس گیند کو ایک کسان تھامتا ہے اور گیند کو پھر سے اچھال دیتا ہے، کسان اپنے رویے سے خوش نظر آرہا ہوتا ہے اور اس کے عقب میں ایک ٹریکٹر بھی نظر آتا ہے جو کسانوں کے لیے ٹریکٹر اسکیم کی نشاندہی کرتا ہے۔
مریم ایک اور چھکا لگاتی ہیں اور گیند ایک خاتون ڈاکٹر کے پاس جا گرتی ہے، جس میں سڑک پر ایک فیلڈ اسپتال دکھایا گیا ہے اور یہ اسپتال دور دراز کے علاقوں میں طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
مریم نے پھر ایک چھکا مارا اور گیند سڑکوں اور گلیوں کو صاف ستھرا رکھنے کے مشن پر مامور ورکرز کے پاس سے گزرتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح شہروں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جارہی ہے۔
ایک اور چھکے کے ساتھ گیند ایک خاتون کے پاس جا گرتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس خاتون کے پاس حکومت کی جانب سے دی گئی الیکٹرک اسکوٹی ہے جس سے وہ مزید بااختیار نظر آتی ہیں۔
ایک اور چھکے میں یہ ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروجیکٹ کو نمایاں کیا گیا ہے، جس میں مریم نواز کی تصویر بھی لگائی گئی ہے
ایک چھکے میں ایک طالب علم کیچ پکڑتا ہے جس کے پاس لیپ ٹاپ ہوتا ہے ، مریم نواز نے کرکٹ کے پس منظر میں اپنے کارناموں کو دکھانے کی نہایت عمدہ منظر کشی کی ہے وہ بھی اس ماحول میں جب چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کھیلی جارہی ہے اور میچ بھی پاکستان اور بھارت کا ہے۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



