’ہیرا پھیری 3‘ میں کارتک کی انٹری؟ پریش راول نے حقیقت بتادی
اداکار پریش راول کا تازہ انٹرویو مداحوں میں مقبول
بالی وڈ اداکار پریش راول نے فلم ’ہیرا پھیری‘ میں بابو راؤ کے کردار سے فلمی شائقین کو اتنا متاثر کیا کہ بابو راؤ کا کردار آج بھی سوشل میڈیا پر میمز اور ریلز کی صورت میں مداحوں میں مقبول ہے۔
بات کی جائے فلم ہیرا پھیری کی تو فلم میں اداکار اکشے کمار کا کردار ‘راجو‘ ان کے آئیکونک اسٹائل اور مزیدار سینس آف ہیومر کی وجہ سے مداحوں میں مقبول ہے۔
کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا پر فلم ’بھول بھلیا‘ کے بعد ہیرا پھیری کے سیکوئل میں بھی کارتک آریان کی جانب سے اکشے کمار کو ریپلیس کرنے کی خبریں گرم تھیں۔
تاہم حال ہی میں اداکار پریش راول نے ہیرا پھیری 3 میں اداکار کارتک آریان کی انٹری کے حوالے سے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا۔
پریش راول، بھارتی ریڈیو ہوسٹ اور پوڈکاسٹ سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک انٹرویو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے نجی زندگی سمیت کیریئر پر مداحوں سے کھل کر گفتگو کی۔
انٹرویو میں پریش کی جانب سے فلم ہیرا پھیری کے سیکوئل میں اداکار کارتک آریان کی جانب سے بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کو ریپلیس کرنے کے اسٹیٹمنٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں پریش راول نے مداحوں سے انکشاف کیا کہ ‘اداکار کارتک آریان ہیرا پھیری 3 کا حصہ نہیں ہیں‘۔
فلم ہیرا پھیری 3 کی کاسٹنگ کی خبروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پریش راول نے تصدیق کی کہ ‘کارتک آریان کو ابتدائی طور پر فلم کے لیے سائن کیا گیا تھا جس کے بعد مجھے بتایا گیا کہ وہ اکشے کمار کا کردار راجو کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں‘۔
پریش نے وضاحت کی کہ ‘اس وقت کہانی مختلف تھی، کارتک کو راجو کا کردار دیا گیا تھا لیکن بعد میں اسٹوری چینج ہونے کے بعد انہیں ریپلیس کردیا گیا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘اب کارتک اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں کیونکہ کہانی مکمل طور پر بدل چکی ہے‘۔
انٹرویو میں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ‘کیا فلم ہیرا پھیری 3کا اسکرپٹ بھی اتنا مزاحیہ ہے جتنا پہلے تھا؟‘
سوال کا جواب دیتے ہوئے پریش راول کا کہنا تھا کہ ‘جی میں نے ابھی تک اسکرپٹ پڑھی نہیں ہے لیکن فلم سائن کرلی ہے کیونکہ مجھے فلم میکرز پر پورا بھروسہ ہے کہ کہانی اچھی ہوگی‘۔
پریش کا مزید کہنا تھا کہ ‘فلم کو سائن کرنے کی صرف ایک وجہ ہے کہ فلمی شائقین اس فلم دیکھنا چاہتے ہیں اور فلم کی اسکرپٹ کا پڑھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اسکرپٹ میں تبدیلیاں ہوجاتی ہیں اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی میں کئی فلمیں بنا پڑھے سائن کرچکا ہوں‘۔
واضح رہے کہ کام کے محاذ پر پریش راول پریادرشن کی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ میں اداکار اکشے کمار اور تبو کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے، فلم 2 اپریل 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
اس کے علاوہ پریش ملٹی اسٹارر فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں بھی نظر آئیں گے جس میں وہ اداکار اکشے کمار، روینہ ٹنڈن، جیکولین فرنینڈس کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر ہیں۔




