انفوٹینمنٹ

’تیرے بن ’ کی آخری قسط پر عوام کا شدید ردعمل

یہ کردار یمنیٗ اور وہاج سے بہتر کوئی نہیں ادا کر سکتا

Web Desk

’تیرے بن ’ کی آخری قسط پر عوام کا شدید ردعمل

یہ کردار یمنیٗ اور وہاج سے بہتر کوئی نہیں ادا کر سکتا

’تیرے بن ’ کی آخری قسط پر عوام کا شدید ردعمل

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کاپروڈیوس کردہ ،سراج الحق کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ’تیرے بن’ آخر کار اختتام پذیرہوگیا۔

 چھ مہینوں میں مقبولیت اور ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑنے والا ڈرامہ  یوٹیوب پر 3 بلین پلس ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے، اسکے علاوہ پاکستان اور دیگر ممالک میں مسلسل ٹرینڈ کرتا رہا۔

محبت کی لازوال داستان بیان کرنے میں  مرتسم اور میرب (وہاج علی اور یمنیٰ زیدی) کی کیمسٹری کو عوام کی جانب سے کافی پذیرائی ملی ،گزشتہ شب میرب اور مرتسم کی محبت کی لازوال کہانی کا اختتام ہوا۔

ڈرامے کے اختتام پر مداحوں کے دلچسپ درِعمل بھی دیکھنے کو ملے،کوئی  مرتسم اور میرب کو گرویدہ نظر آیا تو کسی نے کچھ مخصوص سین کو نشر نہ کیے جانے پر دکھ کا اظہار کیا۔

مداحوں کا کہنا تھا ’یہ کردار یمنیٗ اور وہاج سے بہتر کوئی نہیں ادا کر سکتا’۔کچھ لوگوں نے ڈرامے کے ختم ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس ڈرامے کے ختم ہونے کا درد صرف تیرے بن کے چاہنے والے ہی محسوس کر سکتے ہیں۔’ 

مداحوں کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ  "شروع میں انہوں نے مرتسم اور میرب کی لڑائی اور جھڑپیں دیکھیں  جس کے بعد ان کی طویل مدتی علیحدگی ہوئی اور اب انہوں نے ہمیں اپنے گلے ملنے کے منظر سے محروم کر دیا"۔

تازہ ترین