ٹیکنالوجی
واٹس ایپ پر متعدد تصاویر اب اسٹیکر بن کر شیئر کرنا ہوا ممکن
فی الحال محدود صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے
واٹس ایپ پر متعدد تصاویر اب اسٹیکر بن کر شیئر کرنا ہوا ممکن
فی الحال محدود صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس کے تحت صارفین متعدد تصاویر کو ایک ہی تصویر میں اسٹیکرز کی طرح شیئر کر سکیں گے۔
فی الحال واٹس ایپ پر ایک بار میں صرف ایک تصویر شیئر کرنے کی سہولت ہے، لیکن اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی وقت میں کئی تصاویر شیئر کرنے کے قابل ہوں گے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، جب صارفین اسٹیٹس یا اسٹوری میں تصاویر شیئر کرنے کی کوشش کریں گے، تو انہیں نئے آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔ ان آپشنز کے تحت صارفین اپنی تصاویر کو ایک ہی تصویر میں ضم کر کے شیئر کر سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت صارفین اپنی مختلف تصاویر کو چھوٹے سائز میں یا دل، ستاروں یا دیگر اسٹیکرز کی طرز پر ایک ہی تصویر میں شامل کر سکیں گے۔
یہ فیچر انہیں ایک تصویر میں اپنی متعدد تصاویر کو تخلیقی انداز میں شیئر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
اس فیچر کا فائدہ یہ ہے کہ صارفین اپنی تصاویر کو مختلف ڈیزائنز کے ساتھ اسٹیکرز کی مانند ایک ہی فریم میں پیش کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے انہیں تصاویر کا سائز کم کرنا پڑے گا۔
فی الحال محدود صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے، لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی مزید صارفین کو بھی اس فیچر تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔ قیاس ہے کہ یہ فیچر رواں سال کے وسط تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Kathryn Hahn set to star in Disney’s ‘Tangled’ as Mother Gothel
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release


