پریتی زنٹا مہا کمبھ میلے میں شرکت کے بعد اداس کیوں؟
اداکارہ نے اپنا تجربہ شیئر کردیا
بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے مہا کمبھ میلے میں شرکت کے بعد اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے اداسی کی وجہ بھی بتادی۔
اداکارہ پریتی زنٹا کے نام سے کون واقف نہیں؟ انہوں نے سال 1998 میں فلم ’دل سے‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد متعدد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے بھارتی فلم نگری میں خاص پہچان بنا لی۔
ان کی مشہور فلموں میں ’سولجر‘، ‘چپکے چپکے‘ ، ’دل ہے تمہارا‘ ، ’کل ہو نہ ہو‘ اور ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ شامل ہیں جسے کئی سال گزرنے کے بعد آج بھی مداح انکے کردار کو فراموش نہ کرسکے۔
تاہم اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنی اہم مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جو انکے مہا کمبھ میلے میں شرکت کی جھلکیوں کا احاطہ کرتی ہیے۔
پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میں شرکت کے اس سفر کے تجربات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پریتی نے اعتراف کیا کہ یہ دورہ ایک جادوئی مگر کچھ وجوہات کی بنا پر اداس کر دینے والا بھی تھا۔
مذکورہ ویڈیو میں پریتی کو مندروں کا دورہ کرتے ، گھومتے پھرتے،اور پوجاکرتے دیکھا گیا جبکہ اس تجربے کو الفاظ میں بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ،’’یہ میرا کمبھ میلے کا تیسرا تجربہ تھا، اور یہ جادوئی، دل کو گرما دینے والا اور تھوڑا اداس کرنے والا تھا۔جادوئی اس لیے کیونکہ چاہے میں کتنی بھی کوشش کر لوں، میں بیان نہیں کر سکتی کہ میں نے کیسا محسوس کیا۔’
اداکارہ نے مزید اپنی دلی کیفیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ،’دل کو گرما دینے والا اس لیے کہ میں اپنے بھائی اور ماں کے ساتھ گئی تھی، اور یہ ان کے لیے بہت معنی رکھتا تھا۔ جبکہ اداس اس لیے کیونکہ میں زندگی اور موت کے مختلف چکروں سے آزاد ہونا چاہتی تھی، لیکن مجھے زندگی اور وابستگی کی حقیقت کا ادراک ہوا کہ کیا میں اپنے خاندان، اپنے بچوں اور ان لوگوں سے الگ ہونے کے لیے تیار ہوں جن سے میں محبت کرتی ہوں’؟
خود ہی سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ،’نہیں! میں تیار نہیں ہوں!یہ احساس انتہائی گہرا اور عاجزی بخش ہے جب یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ وابستگی کی ڈوریں نہایت مضبوط اور طاقتور ہوتی ہیں۔ چاہے آپ کا لگاؤ کسی سے بھی ہو، بالآخر آپ کا روحانی سفر اور آگے کا سفر تنہا ہی ہوتا ہے۔’
پریتی زنٹا نے بتایا کہ،’میں اس سوچ کے ساتھ واپس آئی کہ ہم محض انسان نہیں جو روحانی تجربہ کر رہے ہیں، بلکہ ہم روحانی مخلوق ہیں جو انسانی تجربہ کر رہے ہیں۔اس سے آگے مجھے کچھ نہیں معلوم، لیکن مجھے یقین ہے کہ میری جستجو مجھے ان تمام جوابات کی طرف لے جائے گی جن کی مجھے تلاش ہے’۔
یاد رہے کہ مہا کمبھ میلا 13 جنوری 2025 کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں شروع ہوا تھا اور 26 فروری یعنہی آج کے دن اختتام پذیر ہوگا۔
اس مہا کمبھ میلے میں گزشتہ چند دنوں میں کئی بالی ووڈ شخصیات، بشمول اکشے کمار، وکی کوشل، کترینہ کیف، روینہ ٹنڈن، جوہی چاولہ اور ہیمامالنی نے بھی شرکت کی تھی۔



