فلم / ٹی وی

مسٹر فیصو کو جنت کے بعد کس حسینہ سے محبت ہوئی؟

جنت زبیر کے بعد فیصل شیخ کا نام انڈسٹری کی ایک دوسری لڑکی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

Web Desk

مسٹر فیصو کو جنت کے بعد کس حسینہ سے محبت ہوئی؟

جنت زبیر کے بعد فیصل شیخ کا نام انڈسٹری کی ایک دوسری لڑکی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

جنت زبیر کے بعد فیصل شیخ کا نام انڈسٹری کی ایک دوسری لڑکی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
جنت زبیر کے بعد فیصل شیخ کا نام انڈسٹری کی ایک دوسری لڑکی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

'پیار ہوتا کئی بار ہے' رنبیر کپور کی فلم 'تو جھوٹی میں مکار' کے مشہور گانے کے یہ الفاظ آج کے دور کی لو لائف کیلئے پرفیکٹ میچ ہیں۔

بھارتی ٹک ٹاک کی دنیا میں 'مسٹر فیصو' ایک ایسا نام ہے جس کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔ اپنے چار پانچ دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے والے مسٹر فیصو کا اصل نام فیصل شیخ ہے۔

ٹک ٹاک پہ ویڈیوز بناتے بناتے فیصل شیخ کو ایک ایسی لڑکی مل گئی جس سے وہ محبت کر بیٹھے اور یہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والی جنت زبیر تھیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ جنت زبیر نے ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بنانی شروع کر دی تھیں اور دونوں اسی پلیٹ فارم کے ذریعے ایک دوسرے سے جا ملے۔

جنت زبیر اور فیصل شیخ گزشتہ کئی سالوں سے ہر وقت ساتھ نظر آتے تھے اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کے واضح اشارے بھی دیتے تھے۔

اس اسٹار جوڑی کو بھارتی انٹرٹینمنٹ چینل کے شو 'لافٹر شیف' میں بھی ایک ساتھ کام کرنے کا موقع دیا گیا۔

اس شو میں دونوں کی کیمسٹری اور ایک دوسرے کے ناز اٹھانا فینز کو بے انتہا پسند آیا۔

لیکن اچانک یہ رشتہ ٹوٹ گیا اور اس کا سب سے پہلا اشارہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان فالو کر کے دیا۔

جنت زبیر اور فیصل شیخ اب گزشتہ کئی ماہ سے ایک ساتھ نظر نہیں آرہے ہیں اور اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھتے دکھ رہے ہیں۔

اگرچہ جنت زبیر کی زندگی میں آگے بڑھنا ان کا اپنے پروفیشن پر توجہ دینا ہے لیکن افواہوں کے مطابق فیصل شیخ نے اپنی لو لائف میں ایک بڑی تبدیلی لا کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  جنت زبیر کے بعد فیصل شیخ کا نام انڈسٹری کی ایک دوسری لڑکی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں؟ آپ کو بھی یہی لگ رہا ہوگا کہ وہ ٹک ٹاک کی دنیا کی ہی کوئی لڑکی ہوگی لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ فیصل شیخ کا نام اب جس مشہور سیلیبریٹی کے ساتھ جوڑا جارہا ہے وہ بھارت کی ایک ٹی وی اینکر ہیں۔

صرف یہ بتانا بھی کافی نہیں ہوگا کیونکہ جب تک اس حسینہ کا نام نہیں لیا جائے گا تب تک کوئی بھی اس کا فیصل شیخ کے ساتھ دماغ میں کپل بنا ہی نہیں سکتا۔

دراصل فیصل شیخ اس ایک لڑکی کے ساتھ ریسٹورنٹ سے ایک ساتھ بھارت نکلتے نظر آئے اور یہی دونوں کی ڈیٹنگ کی افواہوں کی وجہ بنا۔

مسٹر فیصو کے ساتھ جو حسینہ موجود تھی وہ بھارتی ریلٹی شو بگ باس کے 13ویں سیزن کی کنٹیسٹنٹ شفالی بگا تھیں

دونوں کا صرف ریسٹورنٹ سے ساتھ باہر نکلنا ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم نہیں دے گیا بلکہ شفالی بگا کے ہاتھ میں سرخ گلاب بہت کچھ کہتا نظر آیا۔

شفالی بگا سرخ ڈریس پہنی نظر آئیں جبکہ مسٹر فیسو سفید شرٹ کے ساتھ جینز پہنیں دکھے۔

نیو کپل ان ٹاؤن کو سوشل میڈیا پر مختلف کمنٹس کا سامنا ہے۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین اس جوڑی کو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں اور انہیں یقین نہیں آرہا کہ مسٹر فیصو جنت کے بعد شیفالی بگا کو ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

بعض اس بات پہ بھی حیران ہیں کہ شیفالی بگا مسٹر فیسو سے عمر میں کافی بڑی ہیں لیکن کچھ ایسے سوشل میڈیا صارفین بھی ہیں جن کو یہ سب ایک پبلک سٹی اسٹنٹ یا پھر کسی پروجیکٹ کا حصہ لگ رہا ہے۔