ٹیکنالوجی
واٹس ایپ پر میسیجز کو وائس نوٹس پر کیسے کنورٹ کریں؟
اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟
واٹس ایپ پر میسیجز کو وائس نوٹس پر کیسے کنورٹ کریں؟
اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟
انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے نومبر 2024 میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا جس کے تحت وائس میسیجز کو خودکار طور پر تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
بعد ازاں، پاکستانی صارفین کو بھی اس فیچر تک رسائی فراہم کی گئی، اور اب تقریباً تمام صارفین اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین وائس میسیجز کو آسانی سے تحریری شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔
پاکستانی صارفین کو اس فیچر کے ذریعے چار زبانوں میں موصول ہونے والے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے کی سہولت دستیاب ہے، جن میں انگریزی، ہسپانوی، پرتگیزی اور روسی زبان شامل ہیں۔
واٹس ایپ کی انتظامیہ کے مطابق مستقبل میں مزید زبانوں میں وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے کا آپشن فراہم کیا جائے گا، تاہم اس بارے میں کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی کہ اردو زبان کے وائس میسیجز کو کب تحریر میں تبدیل کیا جا سکے گا۔
اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے، صارفین کو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر ‘چیٹس‘ سیکشن میں موجود ‘وائس نوٹس‘ کا آپشن کھولنا ہوگا۔
وہاں ایک ونڈو کھلے گی جس میں صارف سے یہ پوچھا جائے گا کہ اسے زیادہ تر کس زبان میں وائس نوٹس موصول ہوتے ہیں۔ منتخب کردہ زبان کے بعد یہ فیچر خودکار طور پر آن ہو جائے گا اور موصول ہونے والے تمام وائس میسیجز تحریری صورت میں تبدیل ہو جائیں گے۔
یہ امر واضح رہے کہ فی الحال یہ سہولت صرف انگریزی، پرتگیزی، روسی اور ہسپانوی زبان کے وائس میسیجز کے لیے دستیاب ہے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Newsom announces Super Bowl Sunday as ‘Bad Bunny Day’ in California
Katy Perry cheers Bad Bunny ahead of Super Bowl Halftime performance
Central Cee suffers shocking robbery as he enters new phase of life
Hailee Steinfeld opens up about lifestyle changes ahead of motherhood
Taylor Swift earns glowing praise from Jodie Turner-Smith after 'Opalite' video
Nicola Peltz’s sister hints at baby news as Brooklyn Beckham family plans emerge
Kanye West’s wife Bianca Censori opens up about ‘embarrassing’ Venice moment
Brad Arnold dies at 47, after battling kidney cancer


