انفوٹینمنٹ

کیارا، سدھارتھ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد

کیارا اور سدھارتھ ملہوترا کا جلد والدین بننے کا اعلان

Web Desk

کیارا، سدھارتھ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد

کیارا اور سدھارتھ ملہوترا کا جلد والدین بننے کا اعلان

کیارا اور سدھارتھ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
کیارا اور سدھارتھ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی اسٹار جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر کے اپنی خوشی میں فینز کو بھی شامل کرلیا۔

کیارا ایڈوانی نے سال 2014 میں فلم ‘فگلی‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کیا لیکن بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی۔

بعدازاں کیارا کی زندگی میں بڑا موڑ 2016 میں اس وقت آیا، جب انہوں نے فلم ‘ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری‘ میں ساکشی دھونی کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم نہ صرف سپر ہٹ ثابت ہوئی بلکہ کیارا کی پہچان بھی بن گئی اس کے بعد کیارا نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کی فلموں کی فہرست میں کبیر سنگھ، گڈ نیوز،بھول بھلیاں 2، ستیہ پریم کی کتھا،جگ جگ جیو و دیگر شامل ہیں۔

جہاں کیارا ایڈوانی اپنے کریئر میں اپنی محنت سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنے میں مصروف تھیں تو انکے ہونے والے شوہر ان سب سے انجان اپنے کرئیر کو بنانے اور سچی محبت کی تلاش میں تھے۔

دونوں کا ایک فلم کے سیٹ پر یکجا ہونا انکی محبت کی کہانی کو پروان چڑھانے کا سبب بن گیا اور زیادہ لمبا وقت ڈیٹنگ میں ضائع کرنے کے بجائے انہوں نے شادی کا فیصلہ لے لیا۔

بلاشبہ سدھارتھ اور کیارا کی محبت کی کہانی ایک خوبصورت فلم کی طرح ہے، جہاں دونوں کی ملاقات فلم ’شیرشاہ’ کے دوران ہوئی اور پھر یہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔

دیکھتے ہی دیکھتے ان لوو برز کی محبت اس قدر جلدی پروان چڑھی کہ انکی کیمسٹری کیساتھ محبت کو بھی دنیا نے تسلیم کرلیا۔ یہاں تک کہ سدھارتھ اور کیارا دونوں نے بھی کبھی اپنی محبت کو نہیں چھپایا، اور میڈیا کی نظر میں آنے کے باوجود ان دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنی محبت کو سچا رکھا۔

7 فروری 2023 کو کیارا اور سدھارتھ نے قریبی دوست و رشتہ داروں کی موجودگی میں جیسلمیر کے سوریا گڑھ محل میں محبت کی شادی کی تھی جس کی ویڈیو اور تصاویر نے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

کیارا اور سدھارتھ ملہوترا اپنی بہترین کیمسٹری کے سبب بالی وڈ کے ہردلعزیز جوڑوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

یہ جوڑی اب اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جارہی ہے جو پیرنٹنگ ہے اور اس خوشخبری کو انہوں نے فینز سے چھپانے کے بجائے سیدھا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے بتادی۔

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوہترا نے یہ خوشخبری فینز کے ساتھ شیئر کرنے کا دلچسپ طریقہ اختیار کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک دوسرے کی ہتھیلی پر ہتھیلی دعا مانگنے کے انداز میں رکھے ہوئے دکھے اور ہاتھوں پر سب سے اوپر سفید اونی موزے رکھے ہوئے ہیں اور یہ موزے ننھے مہمان کے پیروں کے سائز کے ہی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں مزید وضاحت دیتے ہوئے اسٹار جوڑی نے لکھا کہ 'ہماری زندگی میں سب سے بڑا تحفہ جلد آنے والا ہے'۔

خوشیوں سے بھرا یہ پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی فینز اور سیلیبریٹیز کی توجہ کا مرکز بن گیا اور کمنٹ سیکشن مبارکباد کے کمنٹ سے اوور لوڈ ہوتا دکھا۔

کیارا اور سدہاتھ ملہوترا کو جلد والدین بننے کے اعلان پر مبارکباد دینے والوں میں سونو سود، ایکتا کپور، شلپا شیٹی، منیش پاؤل، مسابا گپتا، آتھیا شیٹی، ہما قریشی، نینا گپتا، شاہین بھٹ، رہیا کپور  شامل ہیں۔