ایلون مسک کے گھر 14 ویں بچے کی پیدائش
اہلیہ شیون زیلکس نے بچے کی پیدائش پر پوسٹ کی جس پر مسک نے دل کا ایموجی دیا
دنیا کے جانے پہچانے ، امیر ترین ، بااثر ایلون مسک نے اپنے 14 ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی ہے۔
ایلون مسک دیگر امریکیوں کے برعکس بچوں کی زیادہ پیدائش پر یقین رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اس وقت دنیا کی واحد بڑی سیلبرٹی ہیں جو 14 بچوں کے باپ ہیں۔
53 سالہ ٹیکنالوجی ارب پتی ایلن مسک نے ایکس پر اہلیہ شیون زیلس کی ایک پوسٹ کا جواب دیا، جن کے ساتھ وہ پہلے ہی تین بچوں کے والد ہیں جن میں جڑواں بچے اور ایک سالہ آرکیڈیا، جس کی سالگرہ 28 فروری کو منائی گئی تھی۔
ایلن مسک کی اہلیہ شیون زیلس، جو کہ ایلن مسک کی برین کمپیوٹر انٹرفیس کمپنی نیورالنک کی ایگزیکٹو ہیں،انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ایلون سے بات کی اور خوبصورت آرکیڈیا کی سالگرہ کے پیش نظر، ہمیں لگا کہ بہتر ہوگا کہ ہم اپنے شاندار اور حیرت انگیز بیٹے سیلڈن لیکرگس کے بارے میں بھی براہ راست شیئر کریں،تاہم انہوں نے بچے کی عمر ظاہر نہیں کی۔
جڑواں بچوں اسٹرائیڈر اور ایزور کی پیدائش کی خبر سب سے پہلے جولائی 2022 میں سامنے آئی تھی، اندرونی ذرائع سے حاصل کردہ عدالتی دستاویزات کے مطابق، یہ نومبر 2021 میں پیدا ہوئے تھے۔
اسپیس ایکس کے مالک اور خود کو زیادہ بچے پیدا کرنے کا حامی کہلانے والے ایلن مسک بار ہا یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ آبادی میں متوقع کمی کو روکنے کے لیے زیادہ بچے پیدا کرنے پر یقین رکھتے ہیں
اطلاعات کے مطابق،ایلون مسک کے اب 4 مختلف خواتین سے 14 بچے ہیں، جن میں سے کچھ ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے پیدا کیے گئے ہیں۔
یہ بھی خبر ہے کہ ایولن مسک نے اپنے قریبی دوستوں اور جاننے والوں کو اپنا اسپرم عطیہ کیا ہے۔ 2021 میں انہوں نے کہا تھا کہ میں ایک اچھی مثال قائم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، جو کچھ میں کہتا ہوں، اسے خود بھی عملی طور پر اپنانا ضروری ہے۔
ان کے نئے بچے کی خبر اس وقت سامنے آئی جب 26 سالہ انفلوئنسر ایشلی سینٹ کلیئر نے رواں ماہ دعویٰ کیا کہ انہوں نےایلون مسک کے 13ویں بچے کو جنم دیا ہے، جو اب پانچ ماہ کا ہو چکا ہے۔
بعد ازاں، سینٹ کلیئر نے بچے کی مکمل تحویل کے لیے مقدمہ دائر کر دیا ، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایولن مسک نے بچے کی پرورش میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔
نیویارک کی ایک عدالت نے جمعہ کو حکم جاری کیا کہ ایلون مسک 29 مئی تک سینٹ کلیئر کی درخواست کا جواب دیں، تاہم ایلون مسک نے عوامی طور پر تسلیم نہیں کیا کہ وہ بچے کے والد ہیں۔
سینٹ کلیئر نے مسک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنے خلاف لگنے والے الزامات پر ردعمل دے رہے ہیں لیکن ان سے براہ راست بات نہیں کر رہے، انہوں نے ایک ٹوئٹ جو بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی میں لکھا کہ ایلون، ہم کئی دنوں سے آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن آپ جواب نہیں دے رہے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ ایولن مسک کو اپنی سابقہ شریک حیات کی طرف سے نظر انداز کرنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کینیڈین موسیقار گرائمز، جو ایلون مسک کے تین بچوں کی ماں ہیں، انہوں نے بھی حال ہی میں ان سے مدد طلب کی لیکن ان کے پیغامات کو نظر انداز کر دیا گیا۔
گزشتہ ہفتے، گرائمز نے ایلون مسک کے ایک ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ براہ کرم ہمارے بچے کی طبی ایمرجنسی کے بارے میں جواب دیں، معذرت کہ مجھے یہ عوامی طور پر کہنا پڑ رہا ہے لیکن اس صورتحال کو مزید نظر انداز کرنا ناقابل قبول ہے، اس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوری اقدام نہ کیا گیا تو بچے کو زندگی بھر کی معذوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، دو گھنٹے بعد، گرائمز نے دوبارہ پوسٹ کیا کہ ان کے پیغامات کو اب بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ، جب ایلون مسک اپنے 4 سالہ بیٹے کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں لے گئے، تو گرائمز نے بھی اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی۔
انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اسے اس طرح عوام میں نہیں ہونا چاہیے۔




