فلم 'نادانیاں' کے ٹریلر میں اپوروا مکھیجا کی جھلک مداحوں میں مقبول
اپوروا کی ایکٹنگ دیکھنے کیلئے مداح متجسس
بالی وڈ اداکار ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم 'نادانیاں' کے میکرز نے حال ہی میں فلم کے ٹریلر کی مداحوں سے نقاب کشائی کردی۔
فلم میں پیا جئے سنگھ (خوشی) اور ارجن مہتا (ابراہیم) کے درمیان پیچیدہ رومانس کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے۔
فلم کی بات کی جائے تو نادانیاں کی کہانی دو مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کی پیروی کرتی ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی زندگی پرفیکٹ ہے یہاں تک کہ دونوں کے جذبات حالات کو ٹیک اوور کرلیتے ہیں۔
فلم میں دیا مرزا اور جگل ہنسراج نے ارجن کے والدین کے طور پر اور سنیل شیٹی اور ماہیما چودھری نے پیا کے والدین کا کردار ادا کیا ہے۔
فلم 'نادانیاں' کے ٹریلر میں مداحوں نے 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' اسکینڈل سے مشکلات میں پھنسنے والی کانٹینٹ کری ایٹر اپوروا مکھیجا عرف دی ریبل کڈ کو اسپاٹ کرلیا۔
ٹریلر میں کالج کا ایک منظر شامل ہے جہاں ناراض ارجن کی پیا سے لڑائی ہوتی ہے جس کے ساتھ طلبہ کا ہجوم بھی دونوں کے ارد گرد ہلچل سے کیمپس میں جمع ہوجاتا ہے، اس فریم میں اپوروا کو خوشی کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔
فلم کے ٹریلر میں اپوروا کا کوئی مکالمہ یا اضافی مناظر نہیں تھے، تاہم فلم میں ان کا کردار دیکھ کر مداح 'نادانیاں' میں اپوروا کی ایکٹنگ دیکھنے کیلئے کافی متجسس نظر آرہے ہیں۔
اسکینڈل کیا ہے؟
معاملے سے بےخبر لوگوں کو بتاتے چلیں کہ یہ تنازع اُس وقت شروع ہوا جب اپوروا سے انڈیاز گوٹ لیٹنٹ کے ایک کنٹسٹنٹ نے خواتین کی اناٹومی سے متعلق نامناسب تبصرے کیا۔
اگرچہ اس معاملے پر اپوروا کے ردعمل کو ابتدا میں حمایت حاصل ہوئی لیکن صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے شو میں اپنے فحش ریمارکس دیے۔
ہوا کچھ یوں کہ شو کے ایک حالیہ ایپی سوڈ کے دوران رنویر الہ آبادیہ نے مبینہ طور پر ایک کنٹیسٹنٹ سے جسمانی اعضاء سے متعلق ایک نامناسب سوال پوچھا اور 2 کروڑ روپے کے عوض ایک غیراخلاقی حرکت کرنے کی تجویز بھی دی تھی۔
تاہم شو کے ایپی سوڈ کی کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس وقت برہم ہوئے جب شو کے دوران رنویر نے ایک کنٹیسٹنٹ سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ اپنے والدین کو ساری زندگی سیکس کرتے دیکھنا پسند کریں گے یا ایک بار اس میں شامل ہوکر ہمیشہ کیلئے اسے روک دیں گے؟
شو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آن ایئر ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اپوروا سمیت دیگر تمام پینلسٹ کو غیر مہذب لطیفوں اور فحاشی کو فروغ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ ریمارکس کی مذمت کرنے کے بجائے ساتھی پینلسٹس، بشمول اپوروا اور سمے نے گفتگو کی حوصلہ افزائی کی جوکہ بہت غلط اقدام تھا۔



