وائرل اسٹوریز
ایمن خان کا رمضان اسپیشل 'وی لاگ'، پہلی افطار کا مینیو کیا؟
ایمن خان نے افطار کی تیاری میں فینز کو شامل کرلیا
ایمن خان کا رمضان اسپیشل 'وی لاگ'، پہلی افطار کا مینیو کیا؟
ایمن خان نے افطار کی تیاری میں فینز کو شامل کرلیا
پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے رمضان 2025 کی پہلی افطار کا اہتمام کرتے ہوئے بنایا گیا منی وی لاگ فینز کے ساتھ شیئر کردیا۔
ایمن خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن اب وہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔
اداکارہ اداکاری سے دور اپنی فیملی کو سنبھالنے اور شوہر اور بیٹیوں کو اپنا وقت دیتی نظر آتی ہیں۔
ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پہلے روزے کی افطار کیلئے کچن میں تیاریاں کرتی نظر آئیں۔
ایمن خان نے ویڈیو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 'رمضان سیریز کے پہلے وی لاگ میں خوش آمدید، اس میں میں آپ کو اپنے ساتھ رمضان کی تیاریاں دکھائیں گے'۔
ویڈیو میں ایمن خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 'آج اتوار ہے اس لیے سب کی چھٹی ہے اور سب گھر میں ہیں لیکن منیب شوٹنگ پر ہے، اس نے کہا ہے کہ وہ افطار پر آجائیگا تو اس لیے ہم تیاریاں کر رہے ہیں۔
ایمن خان نے بتایا کہ آج انکے کوک کی بھی چھٹی ہے اس لیے افطاری وہ بنا رہی ہیں اور اس پہلی افطاری کا مینیو بتایا کہ وہ آج پیزا، دہی بڑے، فروٹ چاٹ، شربت بنائیں گے، اگر ٹائم مل گیا تو مزید کچھ بنالیں گے'۔
ایمن خان نے وی لاگ میں اپنی بیٹیوں امل اور مرل کو بھی دکھایا۔ مرال منیب نے انکشاف کیا کہ انکا بھی روزہ ہے لیکن 'ہاف روزہ' ہے جو 5 بجے کھل جائیگا'۔
ویڈیو اداکارہ پکوڑوں کی ریسیپی اپنی ملازمہ سے پوچھتی نظر آئیں اور یہ بھی بتایا کہ انہیں خود پکوڑے بنانے نہیں آتے، جسکے بعد انہوں نے پکوڑے تلے، پیزہ اسیمبل کر کے بیک کیے اور دہی بڑے بھی بنا کر افطاری کو لذیذ بنایا۔
منی وی لاگ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ منال خان نے لکھا کہ 'واہ، اتنا سب کچھ، براہ کرم یہ پوسٹ کرنا مت روکنا'۔
ایک ناقد نے کمنٹ کیا کہ 'روزے کے ہی احترام میں سر پر دوپٹہ اوڑھ لیتیں'، جبکہ ایک اور ناقد نے لکھا کہ 'ایمن خان افطاری بنا رہی ہو اچھی بات ہے لیکن اس یکسنٹ میں بات نہیں کیا کرو؟'
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



