فیشن
ثناء جاوید کا گیم شو میں پہنا گیا ہلکا جامنی جوڑا کتنا مہنگا؟
اداکارہ کا لُک توجہ کا مرکز بن گیا
ثناء جاوید کا گیم شو میں پہنا گیا ہلکا جامنی جوڑا کتنا مہنگا؟
اداکارہ کا لُک توجہ کا مرکز بن گیا
پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے اداکار فہد مصطفیٰ کے مشہور گیم شو 'جیتو پاکستان' میں شرکت کرتے ہوئے حسین جوڑے کا انتخاب کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ثناء جاوید جو پہلے اپنی دلکشی اور بہترین اداکاری کے سبب مشہور تھیں گزشتہ ایک سال سے اپنی ازدواجی زندگی کے سبب چرچوں میں آئیں اور شدید تنقید کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئیں۔
دراصل ثناء جاوید نے اپنی زندگی میں ایسے بڑے اقدام اٹھائے جو انکے فینز کو حیران کرگیا کیونکہ انہوں نے گلوکار عمیر جسوال سے نکاح توڑ کر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور اس شادی سے قبل شعیب ملک نے اپنی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی اختیار کی۔
اگرچہ دو گھر ٹوٹنے کے بعد بننے والی اس جوڑی کو فینز کی جانب سے نفرتوں کو سامنا رہا لیکن دونوں اپنی دنیا میں مگن نظر آئے۔
شعیب ملک اور ثناء جاوید کی بظاہر دوستی کی وجہ فہد مصطفیٰ کا ہی شو 'جیتو پاکستان' بنا جس میں دونوں بطور مہمان شریک ہوتے تھے اور گزشتہ سال بھی دونوں شو کا حصہ بنے۔
رواں سال بھی رمضان اسپیشل جیتو پاکستان میں ثناء جاوید نے روایت برقرار رکھتے ہوئے شرکت کی لیکن شعیب ملک شو میں نظر نہیں آئے جو ممکنہ طور پر آئندہ دنوں میں نظر آئیں گے۔
اس موقع پر ثناء جاوید نے سنسیٹ پرپل کلر کا جوڑا پہنا جو انکے حسن میں اضافہ کرتا نظر آیا۔
ثناء جاوید شیشہ سلک کی لمبی کلی دار قمیص کے ساتھ کاٹن سلک کا چوڑے پائنچوں والا ٹراؤزر پہنی نظر آئیں جبکہ اس کے ساتھ میچنگ اورگینزا فیبرک کا دوپٹہ بھی اوڑھا۔
اس جوڑے کی دلکشی میں اضافہ اس پر سفید دھاگے کی ایمبورائیڈری ہے جو اس ڈریس کو مزید حسین بناتی دکھی۔
یہ حسین جوڑا پاکستانی ڈیزائنر 'روزینہ منیب' کا شاہکار ہے جس کی قیمت انکے آفیشل پیج پر دیکھی جاسکتی ہے۔
اس تھری پیس سوٹ کی قیمت ایک سو 60 ڈالر روپے درج ہے جسکو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو کُل قیمت 44 ہزار 6 سو 44 روپے ہے۔
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer




