ایمن خان کا رمضان وی لاگ ‘ڈے ٹو‘ بھی وائرل
افطار ڈے 2 کا مینیو کیا؟
پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے رمضان ڈے 2 کی افطار کی تیاریاں بھی فینز کے ساتھ شیئر کر کے اپنا مینیو بتادیا۔
ایمن خان نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور کریئر میں نام کمانے کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کے ہمسفر کا انتخاب بھی کرلیا جو کوئی اور نہیں بلکہ انکے ساتھی اداکار منیب بٹ تھے۔
ایمن خان نے شادی کرنے کے ساتھ ہی ڈراما انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا جس کے بعد سے زندگی اپنے شوہر اور بیٹیوں کے نام کرچکی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہوئے اپنے فینز سے تعلق تاحال جوڑا ہوا ہے۔
ایمن خان نے رمضان 2025 کے آغاز کے ساتھ ہی اپنے منی وی لاگز فینز کے ساتھ شیئر کرنا شروع کیے ہیں جن میں وہ افطار کی تیاری کرتی نظر آتی ہیں۔
ایمن خان نے انسٹاگرام پر پہلے افطار کی تیاری پر مبنی منی وی لاگ شیئر کیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوسرے دن کا احوال بھی سوشل میڈیا کی زینت بنادیا اور کہا کہ 'جتنا مجھے پیار ملا پہلے وی لاگ کے بعد تو میں نے سوچا جب تک میں اسے سلسلے کو جاری رکھ سکی رکھوں گی'۔
اداکارہ نے بتایا کہ 'مجھے ایک ویڈیو بنانی ہے تو پہلے اس کے لیے تیار ہونگی جس کے بعد افطار کا کام دیکھوں گی'۔
اداکارہ نے ویڈیو میں میک اپ کرنا شروع کیا اور بتایا کہ انکی بیٹیاں انہیں میک اپ کرتا دیکھ کر بہت پریشان کرتی ہیں کیونکہ انہیں خود بھی کرنا ہوتا ہے اس لیے وہ بیٹیوں کو کسی اور کمرے میں بٹھا کر آئی ہیں۔ لیکن دونوں ہی بیٹیوں نے انہیں ڈھونڈ ہی لیا۔
اداکارہ پھر کچن میں افطاری بنانے میں مصروف نظر آئیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آج پکوڑے نہیں بنائیں گے کیونکہ کل انکو بنانے میں بہت محنت لگی تھی'۔

ایمن خان نے دوسرے روزے کی افطار کا مینیو بتایا جس میں بریڈ رولز، سموسے اور فروٹ چاٹ شامل تھی۔
اس وی لاگ میں ہی ایمن خان اپنی بیٹی امل منیب کو میتھس کا ہوم ورک بھی کرواتی نظر آئیں۔
فینز کی جانب سے اس ویڈیو کو تعریفیں بھی مل رہی ہیں اور تنقید کا بھی سامنا ہے جو ایمن خان کی ہر ویڈیو پر دیکھا جاتا ہے۔
-
پاکستان -884 سیکنڈ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
سوشل میڈیا 4 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 21 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟
-
ٹریول 37 منٹ پہلے
لیورپول کے 4 شاندار مقامات جو آپ کو ضرور دیکھنے چاہییں