اوری کے چھونے سے بے اولاد جوڑے کی قسمت کھل گئی
میرے لمس نے شادی شدہ جوڑے کو آٹھ سال بعد اولاد دی، اوری کا تہلکہ خیز دعویٰ

مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ‘اورہان اوترامانی عرف اوری‘ اپنے منفرد سیگنیچر پوز اور دلچسپ بیانات کی وجہ سے آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔
انکی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص سیلفی پوز کے سبب شہرت کے آسمان کو چھونے والے سیلیبریٹی اوری نہ صرف بالی وڈ اسٹارز کی پارٹیز میں شرکت کرتے نظر آتے ہیں بلکہ ہر پارٹی کے بعد ایک مخصوص انداز میں سلیبریٹیز کے ساتھ ڈھیر ساری سیلفیز سوشل میڈیا کی زینت بھی بنا دیتے ہیں۔
لیکن انکا اپنا سیگنیچر پوز ہر بار توجہ کا مرکز بنتا ہے جس کے بارے میں اوری نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا وہ اس پوز کے عوض فی تصویر 20 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بات واضح کی تھی کہ اگر میں نے اپنی خوشی سے آپ کے ساتھ تصویر کھینچوالی تو یہ اور بات ہے لیکن اگر آپ میرے ساتھ تصویر کھینچوانے کے لیے باقاعدہ درخواست کریں گے تو پھر آپ مجھے 20 لاکھ روپے ادا کریں گے۔'
اوری کا پوز او تہلکہ خیز دعویٰ:
اب حال ہی میں سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے بیان سے ہنگامہ برپا کر دیاہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ’لمس’ میں ایک جادوئی طاقت ہے جو بے اولاد جوڑے کو اولاد کی خوشی دلواتا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران، جب رپورٹر نے اوری سے ان کے ’جادوئی لمس’ کے بارے میں سوال کیا، تو اوری نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ،’لوگوں کا ماننا ہے کہ میرے لمس میں ایک خاص طاقت ہے، جو انہیں تازگی اور نوجوانی کا احساس دلاتی ہے۔ حالانکہ میں خود یہ دعویٰ نہیں کرتا، لیکن اگر لوگ مانتے ہیں تو میں انہیں روک بھی نہیں رہا۔’
اور بات صرف یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ اپنے متنازع بیان کو جاری رکھتے ہوئے اوری نے یہ بھی بتایا کہ،’ایک شخص تھا جو اپنی بیوی کے ساتھ آٹھ سال سے اولاد کے لیے کوشش کر رہا تھا۔ لیکن جب میں نے اسے چھوا تو تین ماہ بعد اس کی بیوی حاملہ ہو گئی جسکے بعد اس شخص نے خود مجھے فون کرکے یہ خبر دی۔ ’
اوری کہتے ہیں کہ میں ڈاکٹروں کے کام میں مداخلت نہیں کر رہا، میں صرف وہی کہہ رہا ہوں جو اس نے مجھے بتایا۔ شاید یہ اتفاق ہو، شاید نہیں۔’
اوری کا بیان اور سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار:
اوری کا یہ متنازع بیان سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی مزاحیہ میمز اور شدید تنقید کا باعث بن گیا ہے۔ خاص طور پر ریڈٹ صارفین نے انہیں اروشی روٹیلا سے تشبیہ دی، جو اکثر حیران کن اور ناقابل یقین بیانات دینے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ اوری کا بیان خود کو غیر ضروری طور پر نمایاں کرنے کی کوشش ہے، جبکہ کچھ نے اسے مکمل طور پر مضحکہ خیز قرار دیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کیاکہ،’یہ زبردستی مشہوری حاصل کرنا چاہتا ہے! یہ بالکل اروشی کی حکمتِ عملی اپنا رہا ہے۔’
ایک اور صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ،’اس کا خاص لمس؟ ۔ یہ جان بوجھ کر سب کچھ کر رہا ہے!’
یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے تو اوری کو ’نیپو بابا’ کا لقب بھی دے دیا۔
اوری اور اروشی کی دوستی کے چرچے:
دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں اوری اور اروشی کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ وہ 23 فروری 2025 کو دبئی میں ہونے والے بھارت بمقابلہ پاکستان کرکٹ میچ کے دوران اروشی کے ساتھ موجود تھا۔
اس کے علاوہ، اوری اروشی کی سالگرہ کی تقریب میں بھی اوری پیش پیش تھا، جس کے بعد مداحوں نے مزید قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ یہ دونوں ایک ہی جیسا انداز اپنا رہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 21 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 49 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 1 گھنٹے پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 1 گھنٹے پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟