انفوٹینمنٹ

شاہد کپور سے شادی سے پہلے میرا راجپوت کی زندگی میں کون تھا؟

چونکا دینے والا انکشاف

Web Desk

شاہد کپور سے شادی سے پہلے میرا راجپوت کی زندگی میں کون تھا؟

چونکا دینے والا انکشاف

شاہد کپور سے شادی سے پہلے میرا راجپوت کی زندگی میں کون تھا؟

بالی وُڈ کے چاکلیٹی بوائے شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کی جوڑی آج لاکھوں دلوں پر راج کر رہی ہے۔

اداکار شاہد کپور اپنی زندگی کی محبت میرا راجپوت کپور کے ساتھ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے دو خوبصورت بچے، میشا اور زین ہیں۔

بالی وڈ کی یہ فیملی اپنی زندگی کے بہترین دور سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ بالکل عام بات ہے کہ لوگ اپنے جیون ساتھی سے ملنے سے پہلے کسی اور کو ڈیٹ کرتے ہیں، اور شاہد اور میرا کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے۔

جہاں شاہد کپور کے کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا اور کئی دیگر اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں، وہیں ان کی بیوی میرا راجپوت کی ڈیٹنگ لائف سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ تاہم اب معلوم ہوا کہ شاہد سے شادی سے پہلے میرا ایک اداکار کے ساتھ سنجیدہ تعلق میں تھیں۔

دہلی سے تعلق رکھنے والی خوبصورت میرا راجپوت کپور نے وسنت ویلی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور دہلی یونیورسٹی کے مشہور لیڈی شری رام کالج سے انگریزی (آنرز) میں گریجویشن کیا۔ وہ اقوامِ متحدہ (یو این) میں انٹرن شپ بھی کر چکی ہیں تاہم اسکول کے دنوں میں وہ اپنے ساتھی آدتیہ لال کے ساتھ تعلق میں تھیں۔

میرا اور آدتیہ ایک دوسرے کے لیے کافی سنجیدہ تھے۔ وہ تقریباً دو سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے، لیکن پھر ان کا بریک اپ ہو گیا جب شاہد اور میرا کی شادی ہوئی تو انٹرنیٹ پر ان کی کچھ پرانی تصویریں بھی وائرل ہوئیں، جن میں وہ ایک دوسرے کو گلے لگاتے نظر آئے۔

میرا راجپوت کے قریبی ذرائع نے ایک انٹرویو میں ان کے تعلقات کی تصدیق کی تھی، ذرائع کے مطابق آدتیہ میرا سے ایک سال بڑے تھے اور انہیں اکثر اسکول کے قریب ایک مال میں ڈیٹ پر دیکھا جاتا تھا۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ آدتیہ اور میرا وسنت ویلی اسکول (دہلی) میں ساتھ تھے۔ آدتیہ ایک سال سینئر تھے، لیکن اس کے باوجود دونوں ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے تھے۔ وہ اکثر اسکول کے پاس موجود ایک مال میں ایک ساتھ وقت گزارتے تھے۔ تاہم، بعد میں ان کے درمیان دوریاں آگئیں اور دونوں نے اپنے راستے الگ کر لیے۔

قسمت نے میرا اور آدتیہ کے لیے الگ الگ راستے چن رکھے تھے، اور جلد ہی دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق اسکول کے بعد آدتیہ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن کی لوفبرو یونیورسٹی چلے گئے۔ اس دوران میرا کی زندگی میں شاہد کپور آ چکے تھے۔ جب آدتیہ واپس بھارت آئے اور میرا سے دوبارہ تعلق قائم کرنا چاہا، تو میرا نے انہیں انکار کر دیا۔

بات کریں شاہد اور میرا کے ازدواجی سفر کی تو ان کا رشتہ 2014 میں طے پایا اور دونوں نے 7 جولائی 2015 کو دہلی کے اوبرائے ہوٹل میں شادی کر لی۔ ان کی شادی کی تقریبات ہفتہ بھر جاری رہیں، تقریب میں دونوں کا ملاپ کسی پریوں کی کہانی جیسا لگ رہا تھا۔