انفوٹینمنٹ

امیتابھ بچن کی بڑھتی عمر پریشانی کا سبب بننے لگی

شوٹنگ کے دوران غلطیاں بھی ہو رہی ہیں

Web Desk

امیتابھ بچن کی بڑھتی عمر پریشانی کا سبب بننے لگی

شوٹنگ کے دوران غلطیاں بھی ہو رہی ہیں

شوٹنگ کے دوران غلطیاں بھی ہو رہی ہیں
شوٹنگ کے دوران غلطیاں بھی ہو رہی ہیں

بلاشبہ امیتابھ بچن ہندوستانی سنیما کے عظیم ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کا نام سنتے ہی ایک ایسے شاندار فنکار کی تصویر سامنے آتی ہے جو ہر کردار کو اپنی اداکاری سے حقیقت کا رنگ دے دیتے ہیں۔

70 کی دہائی میں ’اینگری ینگ مین‘ کے روپ میں ان کی پہچان بنی اور آج بھی وہ ہر فلم میں اپنی شاندار پرفارمنس سے مداحوں کو متاثر کررہے ہیں۔

سنجیدہ کردار ہویا کامیڈی، رومانٹک کردار ہویا ایکشن سے بھرپور امیتابھ کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔ان کی فلموں میں ہر ایک کردار اور ہر پرفارمنس میں عالمی معیار نظر آتا ہے، جو انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں شمار کراتا ہے۔

لیکن اب شاید بڑھتی عمر اس فنکار کی صلاحیتوں کیلئے مشکل کا سبب بن رہی ہے جسکا انکشاف خود اداکار نے اپنے بیان میں کرکے اپنے فینز کو ایک لمحے کیلئے مایوس کردیا۔

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی حالیہ بلاگ پوسٹ میں اعتراف کیاہے کہ وہ عمر سے متعلق کئی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور شوٹنگ کے دوران بھی ان سے متعدد غلطیاں ہورہی ہیں۔

 82  کا ہندسہ عبور کرنے کے باوجود حالانکہ  امیتابھ بچن دل سے جوان ہیں اور ہر دن اپنے ناظرین کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ لیکن اپنی بلاگ پوسٹ میں، اس لیجنڈ اداکار نے 'عمر سے متعلق متعدد مسائل' کا سامنا کرنے کا اعتراف کیا۔

اپنے بلاگ نمبر '6222' میں، جو 28 فروری 2025 کو شائع ہوا تھا اس میں انہوں نے کئی ملاقاتوں اور فیصلہ کرنے کی مشکل ذمہ داری کا ذکر کیا کہ کون سا کام کرنا ہے اور کون سا مؤدبانہ طریقے سے مسترد کرنا ہے۔

عمر سے متعلق پیچیدگیوں کا ذکر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ،’جب آپ کی عمر بڑھتی ہے، تو یہ صرف مکالمے یاد رکھنے کی دشواری نہیں ہوتی، بلکہ متعدد عمر سے متعلق مسائل بھی ہوتے ہیں، جن پر قابو پانا ضروری ہوتا ہے تاکہ مطلوبہ مواد فراہم کیا جا سکے۔’

امیتابھ بچن کے مطابق ،’جب وہ گھر واپس آتے ہیں، تب انہیں احساس ہوتا ہے کہ انہوں نے کئی غلطیاں کیں جس کے بعد وہ آدھی رات کو ہدایت کار کو فون کر کے کہتے ہیں کہ انہیں ایک اور موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کر سکیں۔

اسی بلاگ  میں انہوں نے ان کاموں کا بھی ذکر کیا جنہیں وہ ہر حال میں مکمل کرنا چاہتے ہیں  جوکئی دنوں سے مشکلات کے سبب ادھورے پڑےہی لیکن کبھی کبھار، ان کے لیے بھی ’کل’ کبھی نہیں آتا۔

نسلیں امیتابھ بچن کو اپنی ٹی وی اسکرینوں پر دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں۔ دہائیوں تک ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے بعد بھی اداکار کیمرے کا سامنا کرنے اور ہر اتوار کو اپنے مداحوں سے اپنے ممبئی والے گھر 'جلسہ' کے باہر ملاقات کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے لیکن افسوس کی بات ہے کہ بالی وڈ کے شہنشاہ کو اب بڑھتی عمر کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو امیتابھ بچن ان دنوں 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے نئے سیزن کی میزبانی میں مصروف ہیں جبکہ جلد ہی رنویر کپور کے ساتھ فلم 'رامائن' میں بھی اداکاری کے جوہر بکھیرتے نظر آئیں گے۔

تازہ ترین