فوڈ

آج افطار میں بنائیں دہی بڑے

Web Desk

آج افطار میں بنائیں دہی بڑے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اجزاء :

 بیسن : ڈیڑھ کپ

کھانے کا سوڈا: ایک چوتھائی چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

کٹی ہوئی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچ

تیل: فرائی کے لیے

 چینی : دو کھانے کے چمچ

چاٹ مصالحہ: آدھا کھانے کا چمچ

دہی : ایک پاؤ

ترکیب:

 ایک پیالے میں بیسن،کھانے کا سوڈا، نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر مکس کر لیں اور پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں۔

اب گرم تیل میں بڑے کی شکل میں ڈال کر فرائی کر لیں۔ سنہری ہوجانے پر کڑاہی سے نکال کر پانی میں ڈال دیں تاکہ تیل نکل جائے اور نرم ہوجائیں۔ 

دہی پھینٹ لیں۔ نمک، کٹی ہوئی لال مرچ،چاٹ مصالحہ اور چینی ڈال کر مکس کرلیں۔ ہلکے ہاتھ سے نچوڑ کر دہی میں ڈال دیں۔چاٹ اور کٹی ہوئی لال مرچ چھڑک کر پیش کریں۔