دعائیں فوراً کیوں قبول نہیں ہوتیں؟
دعا اللہ سے براہ راست تعلق کا ذریعہ ہے

دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں؟ کن لوگوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں؟ یہ سوالات اکثر انسان کے ذہن میں پیدا ہوتے ہیں، خاص طور پر جب وہ کسی پریشانی، آزمائش یا مشکل کا سامنا کر رہا ہو۔
اللہ ہر پکار سننے والا ہے
دعا اللہ سے قربت کا ذریعہ ہے، اور وہ رب ہے جو ہر پکار کو سنتا اور جانتا ہے۔ انہوں نے ایک خوبصورت مثال دی کہ ’چاہے کالی رات، کالی پہاڑی اور کالی چیونٹی ہو، اور وہ چیونٹی اللہ کو پکارے تو وہ اس کی پکار بھی سنتا ہے۔‘ یہ مثال اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر پکار کو سنتا ہے، چاہے بندہ کتنا ہی تنہا ہو۔
دعا کے قبول ہونے کا طریقہ
مفتی صاحب نے دعا کی قبولیت کے لیے چند بنیادی اصول بتائے، سب سے پہلے اللہ کی تعریف اور حمد کریں کیونکہ یہ دعا کی قبولیت کے لیے ضروری ہے۔
اس کے بعد نبی کریم ﷺ پر درود و سلام بھیجیں، کیونکہ درود کے بغیر دعا کا اثر مکمل نہیں ہوتا۔ دعا خلوص، یقین اور پختہ نیت کے ساتھ کی جائے اور اللہ کی رحمت پر بھروسہ رکھا جائے۔ دعا میں جلدی نہ کریں بلکہ اللہ کے فیصلوں پر صبر اور یقین رکھیں۔
دعائیں فوراً کیوں قبول نہیں ہوتیں؟
دعا عبادت ہے، اور کبھی کبھی ایسی دعائیں مانگی جاتی ہیں جو ہمارے حق میں بہتر نہیں ہوتیں۔ اللہ جانتا ہے کہ ہمارے لیے کیا بہتر ہے، اس لیے وہ بہتر چیز عطا کرتا ہے یا کسی اور مصیبت کو ٹال دیتا ہے، جیسے ایک بیمار بچہ آئسکریم مانگے اور والدین اسے نقصان دہ سمجھ کر نہ دیں۔
قیامت کے دن دعا کا اجر
قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بندے کو وہ دعائیں نیکیوں کی صورت میں عطا کرے گا جو دنیا میں قبول نہیں کی گئیں تھیں، اور یہ نیکیاں بندے کے اعمال میں شامل کر دی جائیں گی۔
کن لوگوں کی دعائیں ضرور قبول ہوتی ہیں؟
والدین کی دعا، مظلوم کی دعا اور مسافر کی دعا کو خاص طور پر ذکر کیا کہ یہ دعائیں اللہ ضرور قبول فرماتا ہے۔
دعا اللہ سے براہ راست تعلق کا ذریعہ ہے، اور اگر کوئی دعا فوراً قبول نہ ہو تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ کب اور کیسے عطا کرنا ہے۔ صبر اور یقین کے ساتھ دعا کرتے رہنا چاہیے۔
-
انفوٹینمنٹ 13 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 42 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 53 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 60 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟